احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 442 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 442

یتعلیمی پاکٹ بک اعتراض نمبر 3 442 وعدہ خلافی کا الزام حصہ دوم الزام یہ ہے کہ مرزا صاحب نے براہین احمدیہ کا اشتہار دیا اور لوگوں سے روپیہ وصول کیا کہ تین سو دلائل پچاس جلدوں میں لکھوں گا۔مگر وعدہ پورا نہ کیا اور لوگوں کا روپیہ کھا گئے۔الجواب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اپنا ارادہ تو پچاس جلد میں براہین احمدیہ لکھنے کا ہی تھا مگر ابھی چار حصے ہی لکھنے پائے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اصلاح دنیا کے لئے مامور فر ما دیا اور پھر آپ نے اتنی کے قریب کتابیں اسلام کی حقانیت اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت میں شائع کیں جن میں اپنے سینکڑوں نشانات درج کئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تبدیلی حالات کا ذکر براہین احمدیہ حصہ چہارم کے ٹائٹل پیج پر یوں کیا ہے:۔ابتداء میں جب یہ کتاب تالیف کی گئی تھی اس وقت اس کی کوئی اور صورت تھی۔پھر بعد اس کے قدرت الہیہ کی نا گہانی تحلبی نے اس احقر عباد کو موسی کی طرح ایک ایسے عالم سے خبر دی جس سے پہلے خبر نہ تھی یعنی یہ عاجز بھی حضرت ابن عمران کی طرح اپنے خیالات کی شب تاریک میں سفر کر رہا تھا کہ ایک دفعہ پردہ غیب سے اِنِّی اَنَا رَبُّكَ کی آواز آئی اور ایسے اسرار ظاہر ہوئے کہ جن تک عقل اور خیال کی رسائی نہ تھی۔سواب اس کتاب کا متوتی اور مہتم ظاہر و باطنا حضرت رب العالمین ہے۔اور کچھ معلوم نہیں کہ