احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 402
ند یتعلیمی پاکٹ بک 402 حصہ دوم (ج) بنت سبع بھی بد کار تھی۔(2 سموایل 11 باب ، آیات 3 تا 6) خود پادری عمادالدین انجیل متی میں ان بد کار عورتوں کو مسیح کے شجرہ نسب میں موجود پا کر اپنی تفسیر متی کے صفحہ 3 پر یہ لکھنے کے لئے مجبور ہوئے۔” یہاں سے ظاہر ہے کہ مسیح خداوند نے گنہگاروں کے سلسلہ میں آنے سے نفرت نہیں کی۔۔پس یہ امر عیسائیوں کے مسلمات میں سے ہے کہ یہ تینوں عورتیں جن کا یسوع کے شجرہ نسب میں ذکر ہے بدکاری کی وجہ سے گنہگار تھیں۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام لکھتے ہیں:۔” ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری والدہ سے لے کر تو اتک میری ماؤں کے سلسلہ میں کوئی عورت بدکار اور زانیہ نہیں ، نہ مردزانی اور بدکار ہے لیکن بقول عیسائیوں کے اُن کے خدا صاحب کی پیدائش میں تین زنا کار عورتوں کا خون ملا ہوا ہے۔ست بچن۔روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 292 حاشیہ) الزامی جوابات کا طریق علماء اہل سنت میں سے جن کو عیسائیوں سے گفتگو کا واسطہ پڑا ہے۔ان کی نامناسب روش کو دیکھ کر انہیں بھی ایسے ہی الزامی جوابات دینے پڑے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیئے ہیں۔چنانچہ مولوی آل حسن نے اپنی کتاب استفسار میں اور مولوی رحمت اللہ صاحب مہاجر مکی نے اپنی کتاب اظہار الحق میں ایسے ہی بہت سے الزامی جوابات دیئے ہیں۔حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی نسبت لکھا ہے کہ ایک دفعہ