احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 403
احمدی تعلیمی پاکٹ بک 403 حصہ دوم ایک پادری شاہ صاحب کی خدمت میں آیا اور سوال کیا۔کیا آپ کے پیغمبر حبیب اللہ ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں۔وہ کہنے لگا۔تو پھر انہوں نے بوقت قتل امام حسین فریاد نہ کی یا یہ فریاد سنی نہ گئی ؟ اس پر شاہ صاحب نے کہا۔فریاد تو کی۔لیکن انہیں جواب آیا کہ تمہارے نواسے کو قوم نے ظلم سے شہید کیا ہے۔لیکن ہمیں اس وقت اپنے بیٹے عیسی کا صلیب پر چڑھنا یاد آ رہا ہے۔رود کوثر از شیخ محمد اکرم ایم۔اے صفحہ 68،67) جناب مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی لکھتے ہیں :۔نصاری ایسے کو خدا کہتے ہیں جو مسیح کا باپ ہے۔ایسے کو جو یقیناً دغا باز ہے۔پچھتاتا بھی ہے۔تھک جاتا بھی ہے۔(العطايا النبويه في الفتاوى الرضويه صفحه 740-741 رسالہ نمبر 25 باب العقائد والكلام ) حافظ قمر الدین صاحب سجاد نشین آستانہ عالیہ سیال شریف نے بھی کتاب پیدائش 38/13 کے حوالہ سے تامار کی بد فعلی سے دو تو ام بچے پیدا ہونے کا ذکر کیا ہے اور متی 3-1/16 کے حوالہ سے لکھا ہے کہ ایک لڑکا ان میں سے جس کا نام فارض تھا ، حضرت داؤد ، حضرت سلیمان حضرت یسوع کے جد امجد ہیں یہ تمر انبیاء بنی اسرائیل اور یسوع مسیح کی جد ہ محترمہ ہیں“ ( کتاب عیسائی مذہب صفحہ 4، 5 شائع کردہ دار التبلیغ سیال شریف مطبوعہ کراچی) اخبار اہلحدیث امرتسر اس قسم کے الزامی جوابات سے بھرا پڑا ہے۔مثلاً :۔-1 مسیح خود اپنے اقرار کے مطابق کوئی نیک انسان نہ تھے۔اہلحدیث امرتسر صفحہ 8۔31 / مارچ 1939 ء) 2- انجیل کے مطالعہ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مسیح نے اجنبی عورتوں سے اپنے سر پر عطر ڈلوایا۔(دیکھو) متی 26/6، مرقس 14/3 ، یوحنا 12/6 اہلحدیث امرتسر 31 مارچ 1939)