احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 397 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 397

یتعلیمی پاکٹ بک 397 حصہ دوم عیسی علیہ السلام سے مجھے مشابہت ہے۔تو ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ میں اگر نعوذ باللہ حضرت عیسی علیہ السلام کو برا کہتا تو اپنی مشابہت ان سے کیوں بتلاتا کیونکہ اس سے تو خود میرابر اہونا لازم آتا ہے۔(اشتہار 27 دسمبر 1898 مندرجہ تبلیغ رسالت جلد 7 صفحہ 70 حاشیہ۔مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحہ 257) اصل حقیقت یہ ہے کہ عیسائی پادریوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بڑے بڑے گستاخانہ کلمات لکھے تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انہیں بار بار سمجھایا کہ اس طریق سے باز آئیں۔مگر گستاخی میں بڑھتے گئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں اپنی گستاخی کو انتہا تک پہنچا دیا۔چنانچہ پادری عمادالدین اور پادری فتح مسیح نے ایسی ایسی گندی باتیں آپ کی شان میں لکھیں جن کو پڑھ کر مسلمانوں کا سینہ پھٹ جاتا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان پر ناپاک حملے کئے اور خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی گندے الزام لگائے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ دیکھ کر کہ یہ لوگ اس گندے طریق سے باز نہیں آرہے۔الزامی رنگ میں انہیں بائبل کی رُو سے بعض جوابات دے کر اُن کا منہ بند کر دیا۔تا وہ آئندہ ہوش سے کام لیں۔یہ الزامی جوابات دیتے ہوئے آپ نے یہ احتیاط بھی کی ہے کہ یہ الزامات اس نبی اور رسول کے متعلق نہیں ہیں جن کا نام قرآن میں عیسی بیان ہوا ہے۔بلکہ اس یسوع کے متعلق ہیں جنہیں عیسائی خدا اور خدا کا بیٹا قرار دیتے ہیں اور حقیقت میں ایسا کوئی یسوع موجود نہ تھا جس نے خدائی کا دعوی کیا۔پس یہ الزامات بھی دراصل عیسائیوں کے فرضی یسوع پر لگائے گئے نہ کہ عیسی علیہ السلام پر جو خدا کے نبی اور رسول تھے۔چنانچہ مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں:۔حضرت مسیح کے حق میں کوئی بے ادبی کا کلمہ میرے منہ سے نہیں