احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 396 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 396

396 حصہ دوم ندی تعلیمی پاکٹ بک اس اقتباس سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کو خود کاشتہ پودا قرار نہیں دیا بلکہ آپ کا یہ فقرہ اپنے خاندان کے متعلق ہے۔انگریزی گورنمنٹ تو شروع دعوئی سے آپ کو اور آپ کی جماعت کو مشتبہ نظروں سے دیکھ رہی تھی اور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی وغیرہ نے گورنمنٹ کے طلبہ کو مزید تقویت دینے کی کوشش کی تھی۔تو کون عظمند یہ خیال کر سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جماعت احمدیہ کو انگریزوں کا خود کاشتہ پودا قرار دے سکتے تھے۔ہاں آپ کے خاندان نے سکھوں کے اثر کے زائل کرنے کے لئے انگریزوں کو جو مدد دی تھی۔اس کا ذکر کر کے آپ گورنمنٹ کو اس طرف توجہ دلا رہے ہیں کہ میرا خاندان جب تمہارا وفادار رہا ہے تو پھر میں تمہاری حکومت کے متعلق کس طرح باغیانہ خیالات رکھ سکتا ہوں اور ایک ایسی جماعت بنا رہا ہوں جس کو میں کسی وقت گورنمنٹ انگریزی کے خلاف استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔تو بین مسیح علیہ السلام کا الزام الزام یہ ہے کہ مرزا صاحب نے حضرت عیسی علیہ السلام کے حق میں جو خدا کے نبی اور رسول تھے۔نازیبا الفاظ استعمال کر کے اور ان کی دادیوں نانیوں کو زنا کار قرار دے کر ان کی توہین کی ہے۔جس کی کسی مسلمان سے توقع نہیں کی جاسکتی۔کیونکہ مسلمانوں کے لئے سب انبیاء پر ایمان لانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔الجواب: - حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوئی کا مفہوم یہ ہے کہ آپ مثیل مسیح ہیں تو پھر یہ کس طرح ممکن تھا کہ آپ حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین کرتے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام خود فرماتے ہیں:۔" جس حالت میں مجھے دعوی ہے کہ میں مسیح موعود ہوں اور حضرت