احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 384 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 384

ی علیمی پاکٹ بک 384 حصہ دوم نے نوشیروان عادل کے عہد سلطنت میں ہونے کا ذکر مدح اور فخر کے رنگ میں بیان فرمایا ہے۔( موعظہ تحریف قرآن۔اپریل 1922ء) (ط) سید احمد صاحب بریلوی علیہ الرحمۃ مجد دصدی سیز دہم نے یہ سوال پیدا ہونے پر کہ آپ انگریزوں سے کیوں جہاد نہیں کرتے فرمایا:۔”ہمارا اصل کام اشاعت توحید الہی اور احیائے سُننِ سید المرسلین ہے۔سو ہم بلا روک ٹوک اس ملک میں کرتے ہیں۔پھر ہم سرکار انگریزی پر کس سبب سے جہاد کریں۔سوانح احمدی صفحه 71 از مولوی محمد جعفر صاحب تھانیسری صوفی پر نٹنگ کمیٹی۔بہاؤ الدین) (ی) مولوی عبدالحئی صاحب حنفی لکھنوی اور مولوی احمد رضا خان صاحب حنفی بریلوی۔ہندوستان کو اس زمانہ میں دار الاسلام قرار دیتے تھے۔(دیکھو مجموعہ فتاوی مولوی عبدالحی لکھنوی جلد 2 صفحہ 235 مطبوعہ 1311ھ ونصرت الابرار صفحہ 29 مطبوعہ مطبع صحافی لا ہورا پیچی سن گنج ) اس کے علاوہ مفتیانِ مکہ:۔1 - جمال دین ابن عبد اللہ شیخ عمر حنفی مفتی مکہ معظمہ۔2 حسین بن ابراہیم مالکی مفتی مکہ معظمہ۔3 - احمد بن شافعی مفتی مکہ معظمہ۔نے بھی ہندوستان کے دارالاسلام ہونے کا فتویٰ دیا تھا۔( سید عطاء اللہ شاہ بخاری مؤلفه شورش کا شمیری صفحہ 141 چٹان پرنٹنگ پریس لا ہور نومبر 1973ء) (ک) مولانا ظفر علی خان صاحب ایڈیٹر زمیندار لکھتے ہیں:۔زمیندار اور اس کے ناظرین گورنمنٹ برطانیہ کو سایۂ خدا سمجھتے ہیں