احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 375
ندی علیمی پاکٹ بک 375 حصہ دوم آیت 193 میں فرمایا:۔والا ہے۔فَإِنِ انْتَهَوْا فَإِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ـ (البقرة: 193) کہ اگر وہ باز آجائیں تو یقیناً اللہ تعالیٰ بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے اس آیت کی رُو سے مسلمان جنگ میں ابتداء نہیں کر سکتے۔کیونکہ یہ امر زیادتی کا ہوگا اور زیادتی سے خدا تعالیٰ نے منع فرمایا ہے۔جنگ کی صورت میں یہ بھی ہدایت ہے کہ :۔وَإِنْ جَنَحُوْ الِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا - (الانفال : 62) اے نبی ! اگر وہ صلح کی طرف مائل ہو جائیں۔تو تو بھی صلح کی طرف مائل ہو جا۔اور سورۃ ممتحنہ میں فرمایا:۔لَا يَنْهَكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ - ( الممتحنة: 9)۔یعنی اللہ تعالیٰ تمہیں ان لوگوں سے نیکی کرنے اور عدل کا معاملہ کرنے سے نہیں روکتا جو تم سے دینی اختلاف کی وجہ سے نہیں لڑے اور جنہوں نے تم کو دینی اختلاف کی وجہ سے تمہارے گھروں سے نہیں نکالا۔اللہ تعالیٰ انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔پس قتال جو جہاد فی سبیل اللہ کی ایک قسم ہے اس کی اجازت اضطراری حالت میں دین کی مدافعت کی خاطر دی گئی ہے۔مسلمانوں کو دینی لڑائی میں ابتدا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔