احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 373 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 373

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 373 حصہ دوم پا کر اپنی پُر جوش طبیعتوں کو اس طرح سمجھا لیں کہ اگر اس طرف سے سخت الفاظ استعمال ہوئے تو ہماری طرف سے بھی کسی قدر سختی سے جواب ان کو مل گیا“۔( کتاب البریہ۔روحانی خزائن جلد 13 صفحہ 11) پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تحریروں میں جو سخت استعمال کئے ہیں۔وہ مظلومانہ حالت میں کئے ہیں اور وہ بھی انتہائی صبر کے بعد اور اس رنگ میں انتقام لینا اسلامی تعلیم کے خلاف نہیں۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جَزْؤُا سَيْئَةِ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا۔برائی کا بدلہ اس کے مثل دیا جا سکتا ہے۔جب کہ مصلحت کا تقاضا بدلہ دینے کا ہو۔ورنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔نَعُوذُبِ اللهِ مِنْ هَتَكِ الْعُلَمَاءِ الصَّالِحِيْنَ وَقَدْحِ الشُّرَفَاءِ المُهَذِبِينَ سَوَاءٌ كَانُوا مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَوِ الْمَسِيحِيِّينَ أَوِ الْآرِيَّةِ لجة النور - روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 409) ترجمہ:۔ہم صالح علماء کی ہتک سے اور مہذب شرفاء کی شان گرانے سے اللہ کی پناہ مانگتے ہیں۔خواہ مسلمانوں میں سے ہوں یا آریوں میں سے۔نیز فرماتے ہیں:۔لَيْسَ كَلَا مُنَاهَذَا فِي أَخْيَارِهِمْ بَلْ فِي أَشْرَارِهِمْ - (الهدى و التبصرة لمن يرى۔روحانی خزائن جلد 18 صفحه 3) ترجمہ:۔ہمارا یہ کلام ان کے بھلوں کے متعلق نہیں بلکہ ان کے شریروں کے متعلق ہے۔