احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 360 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 360

احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 360 حصہ دوم ہیں۔کیونکہ ظل اپنے اصل سے کمالات میں بڑھ نہیں سکتا اور مقام ظلیت میں اسے جو کچھ بھی حاصل ہوتا ہے وہ اپنے اصل سے مستفاض ومكتسب ہوتا ہے۔خطبہ الہامیہ کا یہ مضمون سورۃ صف کی آیت سے وَاللهُ مُتِمُّ نُورِہ اور آیت لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّم پہلی آیت میں نور نبوی یعنی روحانیت کے انتشار کا اتمام مقصود ہے اور دوسری میں نور ہدایت کے ادیان پر غلبہ کا ذکر ہے جو مفسرین کے بیان کے مطابق مسیح موعود کے ذریعہ ہونے والا تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز ہے۔حضرت مسیح موعود اشتہار ایک غلطی کے ازالہ میں تحریر فرماتے ہیں:۔مورد بروز حکم نفی وجود کا رکھتا ہے۔“ 66 یعنی کمالات کے ظہور میں مورد بروزنی ذات منفی ہوتی ہے اور معدوم محض ہوتی ہے۔کیونکہ وہ فانی فی الاصل ہو کر اپنے اصل کے کمالات کے ظہور کے لئے آئینہ بن جاتا ہے۔اس کے کمالات ذاتی نہیں ہوتے بلکہ اس سے جو کمالات ظاہر ہوتے ہیں ان کا مرجع حقیقت میں اصل ہی ہوتا ہے جس کا وہ مورد بروز بروز ہوتا ہے۔پس مورد بروز زیادہ سے زیادہ آئینے کی طرح اصل کے کمالات ظاہر کرنے کے لئے ایک آلے کی حیثیت رکھتا ہے اور کمالات کے ظہور میں اس کا وجود منفی سمجھا جانا چاہیے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بعثتیں تو حضرت شاہ ولی اللہ صاحب نے حجۃ اللہ البالغۃ جلد اوّل کے باب ” حقيقة النبوة و خواصها “ میں بھی تسلیم کی ہیں چنانچہ فرماتے ہیں:۔وَأَعْظَمُ الْأَنْبِيَاءِ شَانًا مَنْ لَهُ نَوْعٌ آخَرَ مِنَ الْبَعْثِ شَــانــامَـنْ أَيْضًا وَ ذَلِكَ أَنْ يَكُونَ مُرَادُ اللَّهِ تَعَالَى فِيْهِ سَبَبًا لِخُروج النَّاسِ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّورِوَانُ يَكُونَ قَوْمُهُ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ فَيَكُونُ بَعْتُهُ يَتَناوَلُ بَعْثًا آخَرَ ،