احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 357 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 357

357 حصہ دوم احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک کے علاوہ ہیں۔پھر جب ان معجزات اور پیشگوئیوں کی تصدیق کرنے والوں کا شمار کیا جائے تو ہر ایک مصدق ان پیشگوئیوں اور معجزات کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا ایک نشان ہے۔اور ہمارے زمانہ میں بھی جو لوگ آپ کے معجزات اور پیشگوئیوں کے مصدق ہیں اور قیامت تک مصدقین پیدا ہوتے چلے جائیں گے وہ سب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کا نشان ہیں۔پس آپ کے نشانوں کی تو کوئی حد بسط ہی نہیں ہوسکتی۔وہ تو شمار سے باہر ہیں۔خود قرآن کریم ہی ایک ایسا معجزہ ہے جس کو کروڑوں آدمی قبول کر کے اس کی صداقت کی گواہی دیتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت اور رسالت کے ثبوت میں درحقیقت گواہ ہیں اور وہ کروڑوں انسان نشانوں کی حیثیت رکھتے ہیں۔اسی طرح مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر جو نشان ظاہر ہورہے ہیں یہ بھی دراصل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی افاضہ ہیں جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں:۔یہ سہولت کامل ( نشر واشاعت کی) پہلے کسی نبی یا رسول کو ہرگز نہیں ہوئی۔مگر ہمارے نبی صل اللہ علیہ وسلم اس سے باہر ہیں۔کیونکہ جو کچھ مجھے دیا گیا وہ انہیں کا ہے۔( نزول مسیح۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 401 حاشیہ ) حضرت داتا گنج بخش علیہ الرحمہ بھی تحریر فرماتے ہیں :۔کرامات اولیاء سب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہیں۔( کشف المجوب مترجم اردو۔باب 14 - فرق معجزات و کرامات صفحہ 257 شائع کردہ برکت علی اینڈ سنز علی پریس) دو گرہن : معترض کہتا ہے کہ مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک نشان گرہن کا ظاہر ہوا تھا۔اور میرے لئے دونشان گرہن کے ظاہر ہوئے۔چنانچہ ان کا شعر ہے:۔