احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 301
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 301 حصہ دوم 24 ربیع الثانی 1326 ہجری مطابق 1908 ء میں آپ کا وصال ہوا۔گویا آپ کی عمر ساڑھے پچھتر سال ہوئی۔حضور نے فرمایا تھا:۔یہ 66 یہ عاجز بروز جمعہ چاند کی چودھویں تاریخ میں پیدا ہوا ہے۔تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 281 حاشیہ ) حضور نے یہ بھی فرمایا تھا کہ:۔”میری پیدائش کا مہینہ پھاگن تھا۔چاند کی چودھویں تاریخ تھی جمعہ کا دن تھا“۔(ذکر حبیب صفحہ 238، 239) ماہ بھا گن میں جمعہ کو چاند کی چودھویں تاریخ صرف دو (2) سالوں میں آئی ہے۔17 فروری 1832ء و 13 فروری 1835 ءمطابق 14 شوال 1250 ہجری۔اس لحاظ سے 13 فروری 1835ء مطابق 14 شوال 1250ھ زیادہ صحیح تاریخ پیدائش ہے۔جو حقیقۃ الوحی اور تریاق القلوب کی مندرجہ بالاتحریروں کے عین مطابق ہے۔لہذا آپ کی عمر 75 سال 6 ماہ دس دن قرار پاتی ہے۔اور الہامی وعدہ کے مطابق پوری ہوگئی۔مخالفین کا اعتراض حضرت اقدس کے انداز اپنا سن پیدائش بعض جگہ 1839ء یا 1840ء لکھنے سے بعض لوگوں نے یہ اعتراض اٹھایا ہے کہ آپ کی عمر 8 6 یا 69 سال ہوئی ہے۔جو اسی سے 11-12 سال کم ہے۔یعنی عمر کے متعلق آپ کی پیشگوئی جھوٹی نکلی۔الجواب :۔ہم ثابت کر آئے ہیں کہ حضرت اقدس نے 40-39 سن پیدائش