احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 302
302 حصہ دوم محض اندازے سے لکھا ہے ورنہ آپ کی ہی بیان کردہ دوسری علامات کو مد نظر رکھ کر 13 فروری 1835ء مطابق 14 شوال 1250ھ تاریخ پیدائش قرار پاتی ہے۔جس سے ظاہر ہے کہ آپ کی وفات آپ کی پیشگوئی کے مطابق ہوئی۔دیگر اندازے حضور تحریر فرماتے ہیں:۔(1) ”میری طرف سے 23 اگست 1903 ء کو ڈوئی کے مقابل پر انگریزی میں یہ اشتہار شائع ہوا تھا جس میں یہ فقرہ ہے کہ میں عمر میں ستر برس کے قریب ہوں۔اور ڈوئی جیسا کہ وہ بیان کرتا ہے پچاس برس کا جوان ہے۔تتمہ حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 506 حاشیہ ) جب 23 اگست 1903 ء کو حضور کی عمر ستر برس کے قریب تھی تو اس کے پانچ سال بعد 1908 ء میں جب حضور کی وفات ہوئی تو آپ کی عمر پچھتر سال کی ثابت ہوتی ہے۔(2) حضرت مسیح موعود علیہ السلام عبداللہ آتھم کی زندگی میں اُسے مخاطب کر کے فرماتے ہیں:۔اگر آپ چونسٹھ برس کے ہیں تو میری عمر بھی قریباً ساٹھ کے ہو چکی“۔(اشتہار 15 اکتوبر 1894 ء مندرجہ تبلیغ رسالت جلد 3 صفحہ 160) اس اشتہار کے چودہ سال بعد حضور کی وفات ہوئی۔گویا 60+14=74 سال شمسی اور 76 سال قمری آپ کی عمر ہوئی جو پیشگوئی کے مطابق ہے۔مخالفین کی شہادت مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری لکھتے ہیں:۔”مرزا صاحب۔۔۔۔۔کہہ چکے ہیں کہ میری موت عنقریب اسی سال