احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 299
یتعلیمی پاکٹ بک 299 حصہ دوم اپنی عمر کے متعلق پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے فرمایا:۔ثمانين حولا أو قريبًا من ذلك که تیری عمر اسی برس یا اس کے قریب ہوگی اس کے بارے میں حضور نے فرمایا:۔جو ظاہر الفاظ وحی کے وعدہ کے متعلق ہیں وہ تو چوہتر اور چھیاسی سال کے اندراندر عمر کی تعیین کرتے ہیں“۔(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 259) چنانچه خود حضور کو ان الفاظ میں بھی الہام ہوا:۔”استی یا اس پر پانچ چار زیادہ یا پانچ چارکم (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 100 ) چنانچہ اس کے مطابق حضور کی عمر 75 سال 6ماہ دس دن ہوئی ( پیدائش 1250 ہجری۔وفات 1326 ہجری) حضور کی تاریخ پیدائش کسی کتاب میں درج نہیں۔کیونکہ حضور کی پیدائش جس زمانہ میں ہوئی اسکی یاد داشت نہیں رکھی گئی۔سرکاری رجسٹروں کا بھی رواج نہ تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 365 پر لکھا ہے:۔عمر کا اصل اندازہ تو خدا تعالیٰ کو معلوم ہے مگر جہاں تک مجھے معلوم ہے اب اس وقت تک جوسن ہجری 1323 ہے میری عمر 70 برس کے قریب ہے۔واللہ اعلم تحقیقات کرنے کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ