احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 294 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 294

یتعلیمی پاکٹ بک 294 حصہ دوم پیشگوئی اپنی وفات کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات اور ڈاکٹر عبدالحکیم کی پیشگوئی دسمبر 1905ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی وفات سے اڑھائی سال قبل اپنی وفات کے قریب ہونے کے متعلق الہامات ہوئے جو آپ نے اپنے رسالہ الوصیت کے شروع میں درج کئے ہیں:۔قَرُبَ اَجَلُكَ المُقَدَّرُ وَلَا تُبقِى لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ ذِكرًا۔قَلَّ مِيُعَادُ رَبِّكَ وَلَا نُبُقِى لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ شَيْئًا۔ترجمہ :۔تیری اجل قریب آگئی ہے اور ہم تیرے متعلق ایسی باتوں کا نام ونشان نہیں چھوڑیں گے جن کا ذکر تیری رسوائی کا موجب ہو۔تیری نسبت خدا کی میعاد مقررہ تھوڑی رہ گئی ہے اور ہم ایسے تمام اعتراض دُور اور دفع کر دیں گے اور کچھ بھی ان میں سے باقی نہیں رکھیں گے جن کے بیان سے تیری رسوائی مطلوب ہو۔پھر آگے چل کر اُردو زبان میں یہ الہام ہوا:۔بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں۔اُس دن سب پر اداسی چھا جائے گی۔یہ ہوگا ، یہ ہوگا ، یہ ہو گا بعد اس کے تمھارا واقعہ ہوگا۔تمام حوادث اور عجائبات قدرت دکھلانے کے بعد تمہارا حادثہ آئے گا۔“ ( تذکرہ صفحہ 496 ایڈیشن 2004ء)