احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 285 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 285

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 285 حصہ دوم نازل کر۔اور یہ تین مرتبہ کہنا ہوگا۔اور ہم تین مرتبہ آمین کہیں گے۔اب ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کو مسیح کی عزت کا کچھ بھی پاس ہے یا نہیں“۔(اشتہا رانعامی تین ہزار روپیہ 5 اکتوبر 1894 ء۔مندرجہ تبلیغ رسالت جلد سوم صفحہ 157 تا 161 مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 430 تا 432) ڈپٹی عبد اللہ آتھم کے عذرات مسٹر عبد اللہ آتھم نے دو عذر کئے۔اول یہ کہ قسم کھانا اُن کے مذہب میں ممنوع ہے۔دوم یہ کہ پیشگوئی کے زمانہ میں وہ ڈرے تو ضرور ہیں مگر پیشگوئی کے اثر سے نہیں بلکہ اس لئے کہ کہیں ان کو قتل نہ کروا دیا جائے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کے دونوں عذرات اپنے آخری اشتہار میں جس میں چار ہزار انعام دینے کا وعدہ کیا تھا توڑ دیئے اور پادری عبداللہ آکھتم اس اشتہار کا کوئی جواب نہ دے سکا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دلائل سے ثابت فرمایا کہ انجیل کی رُو سے صرف آسمان یاز مین یا یروشلم یا اپنے سر کی قسم کھانا ممنوع ہے۔(متی 34-5/35) ورنہ قسم پطرس حواری نے بھی کھائی۔( متی 26/72) پولوس رسول نے بھی کھائی (کرنتھیوں 11/10 )۔بلکہ پولوس رسول نے تو لکھا کہ ہر ایک مقدمہ کی حد قسم ہے (عبرانیوں 6/16) بائبیل میں خدا۔فرشتوں اور نبیوں کی قسمیں موجود ہیں۔اور انجیل میں عیسی کی قسم۔پطرس کی قسم اور پولوس کی قسمیں درج ہیں۔اس جہت سے علماء عیسائیت نے جواز قسم پر فتویٰ دیا ہے۔(دیکھئے تفسیر انجیل۔مصنفہ پادری کلارک و پادری عمادالدین مطبوعہ 1875ء) علاوہ ازیں عیسائی سلطنت میں پارلیمنٹ کے ممبروں اور تمام متعہد عیسائی