احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 270 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 270

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 3 محمودہ بیگم ہمشیرہ محمدی بیگم 270 4۔عنایت بیگم ہمشیرہ محمدی بیگم 5۔مرزا احمد حسن داماد مرزا احمد بیگ 6۔مرزا محمد بیگ پسر مرزا احمد بیگ حصہ دوم اسی طرح اس خاندان کے دوسرے بہت سے افراد بھی ایمان لائے۔محمدی بیگم صاحبہ کے پسر مرزا محمد اسحاق بیگ ایک خط میں لکھتے ہیں:۔میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ ( حضرت مرزا صاحب ) وہی مسیح موعود ہیں جن کی نسبت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشگوئی فرمائی تھی۔(ماخوذ از اعلان احمدیت مندرجہ الفضل 26 فروری 1931ء) پس جس خاندان کے ساتھ اس پیشگوئی کا براہ راست تعلق تھا وہ تو اس پیشگوئی کے مصدق ہیں اور انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں تو دوسروں کو اعتراض کا کیا حق ہے۔اعتراض ششم یہ پیشگوئی الہامی تھی۔نکاح کے لئے حضرت مرزا صاحب نے خطوط وغیرہ کے ذریعہ سے کوشش کیوں کی ؟ الجواب :۔پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے کوشش کرنا انبیاء کی سنت کے مطابق ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جنگ بدر کی فتح کا وعدہ تھا لیکن اس کے باوجود مقابلہ کی ہرممکن کوشش کی۔اور حضور نے اس کے لئے خضوع اور (الف) خشوع کے ساتھ جنگ سے ایک طرف ہو کر دعائیں بھی فرمائیں۔موسی علیہ السلام سے خدا نے وعدہ کیا تھا کہ کنعان کی زمین انہیں دی جائے گی۔اس کے لئے قوم نے کوشش نہ کی جو نا پسندیدہ امر