احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 251
251 حصہ دوم مرزا اسحاق بیگ صاحب پسر مرز اسلطان محمد صاحب کی شہادت علاوہ ازیں مرزا اسحاق بیگ صاحب پسر مرزا سلطان محمد صاحب ومحمدی بیگم صاحبہ خدا کے فضل سے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہیں۔وہ اپنے خط میں جو اخبار الفضل میں شائع ہوا لکھتے ہیں:۔اس پیشگوئی کے مطابق میرے نانا جان مرزا احمد بیگ صاحب ہلاک ہو گئے اور باقی خاندان ڈر کر اصلاح کی طرف متوجہ ہو گیا۔جس کا نا قابلِ تردید ثبوت یہ ہے کہ اکثر نے احمدیت قبول کر لی تو اللہ تعالیٰ نے اپنی صفت غفور و رحیم کے ماتحت قہر کو رحم میں بدل دیا۔( اخبار الفضل 26 فروری 1923 ءصفحہ 9) مولوی ظہور حسین صاحب مجاہد بخارا کی حلفیہ شہادت مولوی ظہور حسین صاحب مجاہد بخارا سے جب خاکسار قاضی محمد نذیر نے اس پیشگوئی کے متعلق ذکر کیا تو انہوں نے ذیل کی شہادت بیان کی اور پھر میری درخواست پر یہ شہادت حلفا لکھ کر دے دی۔شہادت کا مضمون یہ ہے:۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحَ الْمَوْعُود حلفیہ شہادت پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے کافی عرصہ پہلے غالباً 34-33ء میں مجھ کو پیٹی میں تبلیغ اسلام کے سلسلہ میں جانے کا اتفاق ہوا۔وہاں مرزا سلطان محمد صاحب داماد مرزا احمد بیگ صاحب سے ملنے کا اتفاق ہوا۔انہوں نے دورانِ گفتگو میں حضرت مسیح موعود علیہ وآلہ السلام سے