احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 252
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 252 حصہ دوم اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا کہ ایک دفعہ مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری میرے پاس پٹی آئے میں نے آتے ہی اُن کے لئے پانی وغیرہ پلانے کا انتظام کرنا شروع کیا۔جس پر انہوں نے کہا کہ میں سب سے پہلے اپنا ایک مقصد آپ سے پورا کرانا چاہتا ہوں اس کے بعد میں پانی وغیرہ پیوں گا۔اور وہ یہ کہ آپ مرزا غلام احمد صاحب کے خلاف ایک تحریر مجھ کو دے دیں اور وہ یہ کہ ان کی پیشگوئی دربارہ محمدی بیگم غلط ثابت ہوئی ہے۔مرزا سلطان محمد صاحب کہنے لگے کہ میں نے ان کو کہا کہ آپ ابھی تو آئے ہیں یہ مہمان نوازی کے آداب میں ہے کہ آنے والے کو پہلے اچھی طرح بٹھا کر اور پانی وغیرہ پلا کر پھر کسی اور طرف متوجہ ہوں مگر مولوی ثناء اللہ صاحب یہی رٹ لگاتے رہے جس پر میں نے ایسی تحریر دینے سے صاف طور پر انکار کر دیا۔اور وہ بے نیل مرام واپس چلے گئے۔یہ واقعہ سُنا کر انہوں نے کہا یہ حضرت مرزا صاحب کے متعلق میری عقیدت ہی تھی جس کی وجہ سے میں نے ان کی ایک نہ مانی۔نیز انہوں نے یہ بھی کہا کہ عیسائی اور آریہ قوم کے بڑے بڑے لیڈروں نے بھی مجھ سے اس قسم کی تحریر لینے کی خواہش کی مگر میں نے کسی کی نہ مانی اور صاف ایسی تحریر دینے سے ان کو انکار کرتا رہا۔بلکہ جہاں تک مجھ کو یاد پڑتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو عقیدت مجھ کو اُن سے ہے وہ آپ میں سے کئی احمدیوں کو بھی نہیں ہے“۔گواه شد سید عبدالحی بقلم خود خاکسار گواه شد: محمود احمد مختار (شاہد ) ظہور حسین سابق مبلغ روس 20/04/59 ربوه 20/04/59 ربوه (ماخوز از پیشگوئی دربارہ مرزا احمد بیگ اور اس کے متعلقات کی وضاحت صفحہ 187 تا 189)