احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 247
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 247 حصہ دوم عیسائیوں میں سے بعض لوگ مرزا سلطان محمد صاحب کے پاس پہنچے اور انہیں لاکھ لاکھ روپیہ دینے کا وعدہ کیا۔تاوہ حضرت اقدس پر نالش کر دیں۔لیکن جیسا کہ اُن کے انٹرویو سے ظاہر ہے۔چونکہ وہ تو بہ کر چکے تھے اور پیشگوئی کی صداقت کے قائل تھے اس لئے وہ اس گراں بہالا لنچ دیئے جانے پر بھی کسی قسم کی بے باکی اور شوخی کے لئے تیار نہ ہوئے۔مرزا سلطان محمد صاحب کا انٹرویو محترم حافظ جمال احمد صاحب فاضل مبلغ سلسلہ احمدیہ نے ایک دفعہ مرزا سلطان محمد صاحب خاوند محمدی بیگم صاحبہ کا انٹرویو لیا جو اخبار الفضل جون 9 13 1921ء میں مرزا سلطان محمد کے زمانہ حیات میں ہی ”مرزا سلطان محمد کا ایک انٹرویو کے عنوان سے شائع ہوا ہے حافظ جمال احمد صاحب لکھتے ہیں :۔” میں نے مرزا سلطان محمد سے کہا اگر آپ بُرا نہ مانیں تو میں حضرت مرزا صاحب کی نکاح والی پیشگوئی کے متعلق کچھ دریافت کرنا چاہتا ہوں۔جس کے جواب میں انہوں نے کہا۔آپ بخوشی بڑی آزادی سے دریافت کریں۔اس انٹرویو میں مرزا سلطان محمد صاحب نے کہا :۔” میرے خسر مرزا احمد بیگ صاحب واقعہ میں عین پیشگوئی کے مطابق فوت ہوئے ہیں۔مگر خدا تعالیٰ غفور و رحیم بھی ہے اور اپنے دوسرے بندوں کی بھی سنتا اور رحم کرتا ہے“۔اس آخری فقرہ میں مرزا سلطان محمد صاحب نے اپنی توبہ واستغفار کا اظہار کیا ہے اور پہلے فقرہ میں پیشگوئی کی تصدیق کی ہے۔اس کے باوجو د مزید وضاحت کیلئے حافظ جمال احمد صاحب نے اُن سے سوال کیا۔