احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 243 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 243

243 حصہ دوم دوں گا۔اور اس کے علاوہ کچھ اور زمین بھی ، نیز تم پر کئی اور رنگ میں احسان کروں گا بشرطیکہ تم اپنی بڑی لڑکی کا مجھ سے رشتہ کر دو۔اور یہ تمہارے اور میرے درمیان عہد و پیمان ہے۔جسے تم اگر قبول کرو گے تو مجھے بہترین طور پر قبول کرنے والا پاؤ گے اور اگر تم نے قبول نہ کیا تو یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اس لڑکی کا کسی اور شخص سے نکاح نہ اس لڑکی کے حق میں مبارک ہوگا اور نہ تمہارے حق میں اور اگر تم اس ارادہ سے باز نہ آئے تو تم پر مصائب نازل ہوں گے اور آخری مصیبت تمہاری موت ہوگی اور تم نکاح کے بعد تین سال کے اندر مرجاؤ گے۔بلکہ تمہاری موت قریب ہے جو تم پر غفلت کی حالت میں وارد ہو گی۔اور ایسا ہی اس لڑکی کا شوہر بھی اڑھائی سال کے اندر مرجائے گا۔اور یہ قضاء الہی ہے“۔پس تم جو کچھ کرنا چاہو کرو میں نے تمہیں 66 نصیحت کر دی ہے“۔آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 572-573) خدا تعالیٰ کے حضور توجہ کرنے پر اس بارہ میں آپ کو یہ الہام بھی ہوا:۔كَذَّبُوا بِآتِنَا وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِءُ وُنَ فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَيَرُدُّهَا إِلَيكَ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَتِ اللهِ۔(اشتہار 10 جولائی 1888 ء۔مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 137 بار دوم۔تذکرہ صفحہ 126 مطبوعہ 2004ء) ترجمہ:۔ان لوگوں نے ہمارے نشانوں کو جھٹلایا ہے اور ان کے ساتھ ٹھٹھا کرتے رہے ہیں۔پس اللہ تعالیٰ ان کے مقابلہ میں تیرے لئے کافی ہوگا ( یعنی انہیں عذاب دے گا ) اور اس عورت کو تیری طرف لوٹائے گا خدا کے کلمات بدل نہیں سکتے“۔15 جولائی 1888 ء کے اشتہار میں ایک اور الہام بھی تحریر فرماتے ہیں جو