احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 236 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 236

احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 236 حصہ دوم کے پیاروں سے صادر ہوتے ہیں۔غلط واقع ہو جاتے ہیں اور اُن کے خلاف ظہور میں آتا ہے۔مثلاً خبر دیتے ہیں کہ فلاں شخص ایک ماہ میں مر جائے گا یا سفر سے وطن واپس آجائے گا۔اتفاقاً ایک ماہ کے بعد دونوں میں سے کوئی بات وقوع میں نہیں آتی۔اس سوال کے جواب میں ہم کہتے ہیں کہ یہ کشف اور اس کی خبر مشروط بشرائط ہوتی ہے جس پر اس وقت صاحب کشف کو ان شرائط کی تفصیل سے اطلاع نہیں ملتی وہ اس کے مطلق پورے ہونے کا حکم لگا دیتا ہے یا یہ کہ لوح محفوظ کے احکام کلی طور پر اس عارف پر ظاہر نہیں ہوئے کہ وہ حکم فی نفسہ محو واثبات کے قابل ہے اور قضائے معلق میں سے ہے۔لیکن اس عارف کو اس کی تعلیق اور محو کی قابلیت کی خبر نہیں ہوتی۔اس صورت میں اپنے علم کے تقاضا کے مطابق وہ حکم لگا دیتا ہے۔ناچار ایسی خبر کے پورا نہ ہونے کا احتمال ہوگا۔“ مکتوبات جلد اوّل صفحہ 122-123 مکتوب نمبر 217 مطبوعہ رؤف اکیڈیمی لاہور ) اسی مکتوب میں اگلے صفحہ پر قضائے معلق کی دو قسمیں یوں بیان کرتے ہیں کہ :- قضائے معلق بر دو گونه است قضائ است که تعلیق او را در لوح محفوظ ظاہر ساخته اند و ملائکه را بر آن اطلاع داده و قضائے کہ تعلیق او نزد خدا است حبلت شانه و بس و در لوح محفوظ صورت قضائے مبرم دارد و این قسم اخیر از قضائے معلق نیز احتمال دارد در تبدیل رنگ قسم اول۔مکتوبات جلد اوّل صفحه 124 مکتوب نمبر 217 مطبوعہ رؤف اکیڈیمی لاہور ) کہ قضائے معلق کی دو قسمیں ہیں۔ایک قضائے معلق وہ ہے جس کا معلق ہونا لوح محفوظ میں ظاہر کر دیا گیا ہوتا ہے اور فرشتوں کو اس (تعلیق ) پر اطلاع دے دی جاتی ہے۔اور ایک قضائے معلق وہ ہے جس کا معلق ہونا