احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 234 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 234

234 حصہ دوم مد یتعلیمی پاکٹ بک دخَلَ مكَّةَ واصحابُهُ آمنين۔۔۔۔۔وَاَخْبَرَ بذلك الصحابةَ فَفَرِحُوا ثُمَّ أَخْبَر اصحابَهُ إِنَّهُ يُرِيدُ الْخُرُوجَ لِلْعُمُرِةِ۔۔۔۔كَانَ المسلمون لا يَشُكُون فِي دَخُولِهم مكَّةَ وطوافهم البيت ذلك العامِ لِلرُّؤْيَا التي رأيها النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلّم فلما رأوا الصلحَ دَخَلَهُمْ مِنْ ذلك أَمُرْ عَظِيمٌ۔کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ آپ اور صحابہ مکہ میں امن سے داخل ہورہے ہیں۔آپ نے اس کی خبر صحابہ کو دی وہ خوش ہوئے۔پھر آپ نے بتایا کہ آپ عمرہ کے لئے جانا چاہتے ہیں۔مسلمانوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس رویا کی وجہ سے اسی سال مکہ میں داخل ہونے اور بیت اللہ کا طواف کرنے کے بارہ میں کوئی شک نہ تھا۔جب انہوں نے صلح ( کا وقوع ) دیکھا تو اس سے انہیں سخت صدمہ ہوا۔پس اس اجتہادی غلطی سے گو مسلمانوں کو بہت سخت صدمہ ہوا۔لیکن اجتہادی غلطی کوئی قابلِ اعتراض امر نہیں۔اجتہادی خطا کا ایک اور واقعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔رَأَيْتُ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَهَاجِرُ مِنْ مَّكَّةَ إِلَى أَرْضِ بِهَا نَخْلٌ فَذَهَب وَهُلِى إِلَى أَنَّهَا اليَمَامَةُ أَوْهَجَرُ فَإِذَا هِيَ الْمَدِينَةُ يَتْرَبَ۔(بخاری کتاب مناقب الانصار باب هجرة النبي) کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں مکہ سے ایک کھجوروں والی زمین کی طرف ہجرت کر رہا ہوں تو میرا خیال (اجتہادا) اس طرف گیا کہ یہ سرزمین یمامہ یا ہجر ہوگی۔لیکن اچانک وہ زمین مدینہ یثرب نکلی۔