احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 206 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 206

206 حصہ اوّل تعلیمی پاکٹ بک کہ محمود جو میرا بڑا بیٹا ہے۔اس کے پیدا ہونے کے بارے میں اشتہار دہم جولائی 1888ء میں اور نیز اشتہار یکم دسمبر 1888ء میں جو سبز رنگ کے کاغذ پر چھاپا گیا تھا۔پیشگوئی کی گئی اور سبز رنگ کے اشتہار میں یہ بھی لکھا گیا کہ اس پیدا ہونے والے لڑکے کا نام محمود رکھا جائے گا۔۔۔۔جب کہ اس پیشگوئی کی شہرت بذریعہ اشتہارات کامل درجہ پر پہنچ چکی۔۔۔تب خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم سے 12 جنوری 1889ء کو مطابق 19 جمادی الاوّل 1306ھ میں بروز شنبہ محمود پیدا ہو اور میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر احمد ہے۔اس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ 266 میں کی گئی ہے پھر جب یہ کتاب۔۔۔جس کا دوسرا نام دافع الوساوس بھی ہے۔فروری 1893ء میں شائع ہوگئی تو 20 اپریل 1893ء کو۔۔۔اس پیشگوئی کے مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔۔۔۔اور میرا تیسرا لڑکا جس کا نام شریف احمد ہے اس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی میرے رسالہ انوار الاسلام صفحہ 39 کے حاشیہ پر درج ہے۔اور یہ رسالہ ستمبر 1894ء میں شائع ہوا تھا۔یہ لڑکا یعنی شریف احمد 24 مئی 1895ء کو مطابق 27 ذیقعدہ 1312ھ پیدا ہوا۔۔۔۔اور میرا چوتھا لڑکا جس کا نام مبارک احمد ہے۔اس کی نسبت پیشگوئی اشتہار 20 فروری 1886ء میں کی گئی۔اور پھر انجام آتھم کے صفحہ 183 میں بتاریخ 14 ستمبر 1896 ء یہ پیشگوئی کی گئی۔اور رسالہ انجام آتھم صفحہ 58 میں اس شرط کے ساتھ پیشگوئی کی گئی کہ عبد الحق غزنوی جو امرتسر میں مولوی عبدالجبار غزنوی کی جماعت میں رہتا ہے نہیں مرے گا جب تک یہ چوتھا بیٹا پیدا نہ ہوئے۔اور اس صفحہ 58 میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ اگر عبدالحق غزنوی ہماری مخالفت میں حق پر ہے اور جناب