احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 205 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 205

تعلیمی پاکٹ بک 205 حصہ اوّل اس موعود اور خاص فرزند کے متعلق حضور علیہ السلام تحفہ گولڑویہ میں فرماتے ہیں:۔خدا نے مجھے وعدہ دیا ہے کہ تیری برکات کا دوبارہ نور ظاہر کرنے کے لئے تجھ سے ہی اور تیری ہی نسل میں سے ایک شخص کھڑا کیا جائے گا جس میں روح القدس کی برکات پھونکوں گا۔وہ پاک باطن اور خدا سے نہایت پاک تعلق رکھنے والا ہوگا اور مَظْهَرُ الْحَقِّ وَالْعَلَاءِ ہوگا گویا خدا آسمان سے نازل ہوا۔(تحفہ گولر و یه، روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 181 ، 182 ) چنانچہ خدا کے فضل وکرم سے یہ مسیحی صفت اور مصلح موعود بیٹا مذکورہ بالا پیشگوئیوں اور ربانی خبروں کے عین مطابق 12 جنوری 1889ء کو عالم وجود میں آیا۔اس کا نام نامی بشیر الدین محمود احمد الہامات کے مطابق رکھا گیا۔چونکہ اس موعود کا ایک الہامی نام فضل عمر بھی تھا اس لئے حضرت خلیفتہ اسی الاول کی وفات کے بعد 1914ء میں آپ حضرت عمرؓ کی طرح دوسرے خلیفتہ اسیح الثانی مقرر ہوئے اور تقریباً نصف صدی تک آپ نے حمایت اسلام کے بے نظیر کارنامے سرانجام دے کر ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کا نظام قائم کر دیا۔الـلـهـم اغـفـر لـه وارفع - درجاته في اعلی علیین اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دوسرے تین بیٹے بھی الہی بشارتوں اور پیشگوئیوں کے مطابق پیدا ہوئے جنہیں حضرت اقدس نے ان میں سے ہر ایک کی پیدائش سے پہلے واضح طور پر شائع فرما دیا تھا۔چنانچہ حضور اپنے جملہ بیٹوں کی پیدائش کی بشارتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ان چاروں لڑکوں ( یعنی مصلح موعود سمیت) کے پیدا ہونے کی نسبت پیشگوئی کی تاریخ اور پھر پیدا ہونے کے وقت پیدائش کی تاریخ یہ ہے