احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 202
202 حصہ اوّل تعلیمی پاکٹ بک کوئی چیز بھی اس جنگ سے محفوظ نہیں ہوگی۔بڑے بڑے بادشاہ حتی کہ زار روس“ جو کہ دنیا کا عظیم ترین بادشاہ سمجھا جاتا ہے وہ بھی اس جنگ کے نتیجہ میں ملیا میٹ کر دیا جائے گا۔زمین الٹ پلٹ ہو جائے گی یعنی گولہ باری اور جنگی مہلک سامانوں سے اس میں غاریں اور گڑھے پڑ جائیں گے۔خون کی نالیاں چلیں گی۔پس ان سب علامات اور پیش خبریوں کے مطابق 1914ء میں جرمنی اور اتحادیوں کے درمیان بے مثال ہولناک جنگ چھڑی جس نے ساری دنیا اور تمام کرہ ارضی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ایسی خوفناک تباہی آئی جو تمام نوع بشر بلکہ جاندار و غیر جاندار چیز کے لیے ایک عظیم زلزلہ اور عذاب عظیم کا موجب بن گئی اور اس طرح 1914ء سے 1918 ء تک یہ البی نوشتے مِن وعَنُ پورے ہو کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا موجب ہوئے۔اس جنگ میں سب سے زیادہ واضح اور عبرت آفرین شہنشاہ زار روس کی حالت زار اور اس کا ہولناک انجام ہے جو کہ پیشگوئی کے عین مطابق ظہور میں آیا اور خدائی نوشتہ ” زار بھی ہوگا تو ہوگا اس گھڑی باحال زار ظاہر وباہر طور پر پورا ہوتا دنیا نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا کیونکہ زار روس کی سلطنت باغیوں کے ہاتھوں مٹ گئی۔بارھویں پیشگوئی۔۔۔مصلح موعود اور مبشر اولاد کے متعلق :- اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بشارت دی کہ آپ کے ذریعہ جو سلسلہ حمایت و غلبہ اسلام کے لئے قائم کیا گیا ہے وہ آپ کی وفات کے بعد ہمیشہ کے لئے قائم رہے گا اور ترقی کرتا چلا جائے گا اور آپ کی جماعت خاندان اور مبشر اولاد کے ذریعہ حمایت اسلام کی ایک خاص بنیاد پڑے گی جو دنیا میں آئندہ اسلام کی سچائی اور خاص شان و شوکت کے اظہار کا موجب ہوگی اور یہ بشارت نہ صرف