احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 177
تعلیمی پاکٹ بک کذاب ہے۔177 تکذیب براہین احمدیہ صفحہ 311) حصہ اول لیکن ہوا وہی جو اسلام کے سچے خدا نے اپنے مسیح پر الہام کیا تھا یعنی خدا کے مامور کی پیشگوئی پوری ہوئی اور پیشگوئی کی میعاد کے اندر جیسا کہ الہام میں بتایا گیا تھا يُقْضَى أَمْرُهُ فِی سِت یعنی پنڈت لیکھرام کا معاملہ چھ سال کے اندر اندر ختم کر دیا جائے گا۔وہ عید الاضحیہ کے دوسرے روز 6 مارچ 1897ء کو شام کے چھ بجے کسی نامعلوم قوی ہیکل شخص کے ہاتھ سے گویا کہ وہ ملائک شد ادوغلا ظ میں سے تھا قتل ہو گیا۔عین چھ بجے شام کو قاتل نے اسے کاری زخم لگایا اور اس کی انتڑیوں میں ایسے چھرا گھمایا کہ وہ یک لخت ایک گوسالہ کی طرح ہائے ہائے کرتا ہوا چلا یا جس کے بعد پھر اس پر آپریشن کی چھری بھی پھیری گئی اور آخر کار ساری رات دردناک عذاب میں مبتلا رہ کر صبح کو مر گیا اور اس طرح پیشگوئی کے مطابق ہلاک ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر گواہ ٹھہرا۔دوسری پیشگوئی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اصل کام اسلام کو جملہ مذاہب عالم پر غالب کر دکھانا تھا۔اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو کئی مواقع بہم پہنچائے اور آپ نے مختلف طریقوں سے دنیا پر اسلام کی حقانیت اور سچائی اور برتری ثابت کر دکھائی۔عرصہ سے حضرت اقدس کی خواہش تھی کہ بڑے وسیع پیمانے پر کسی ایسے عالمگیر جلسے کا انعقاد ہو جس میں تمام مذاہب کے لیڈر اپنے اپنے مذاہب کی خوبیاں بیان کریں تا کہ دنیا یہ معلوم کر سکے کہ کونسامذ ہب فی الحقیقت برتر اور دیگر مذاہب کے مقابل پر افضل واعلیٰ ہے۔چنانچہ حضور کی اس خواہش کی تکمیل کے لئے اللہ تعالیٰ