احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 175 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 175

تعلیمی پاکٹ بک 175 حصہ اوّل دشمنی میں مصروف رہا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے غیر مسلموں کو نشان نمائی کی دعوت دی تو پنڈت لیکھرام بھی مقابلہ کے لئے قادیان آیا مگر کچھ عرصہ مخالفوں کے پاس قیام کر کے اور یہ کہہ کر چلا گیا کہ میرے حق میں جو چاہو پیشگوئی شائع کر دو۔میری طرف سے اجازت ہے۔(اشتہار 20 فروری 1893ء) چنانچہ حضرت اقدس نے اس کی شوخ طبیعت اور نشان نمائی کے مطالبہ کے پیش نظر اس کے متعلق اللہ تعالیٰ سے خاص دعا فرمائی جس کے جواب میں یہ الہام ہوا:۔عِجُلٌ جَسَدٌ لَهُ خُوَارٌ لَهُ نَصَبٌ وَّعَذَابٌ یعنی یہ صرف ایک بے جان گوسالہ ہے جس کے اندر سے ایک مکروہ آواز نکل رہی ہے اور اس کے لئے ان گستاخیوں اور بد زبانیوں کے عوض میں سزا اور رنج اور عذاب مقدر ہے جو ضرور اس کو مل کر رہے گا۔“ (اشتہار 20 فروری 1893ء) اس کے بعد جب حضرت اقدس علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے اس پر اس عذاب کا وقت معلوم کرنے کے لئے توجہ فرمائی تو اللہ تعالیٰ نے آپ پر ظاہر فرمایا " آج کی تاریخ سے جو 20 فروری 9 8 1ء ہے چھ برس کے عرصہ تک یہ شخص اپنی بد زبانیوں کی سزا میں یعنے اُن بے ادبیوں کی سزا میں جو اس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں کی ہیں۔عذاب شدید میں مبتلا ہو جائے گا۔66 (اشتہار 20 فروری 1893ء) آپ کو اس کے متعلق ایک الہام بھی ہوا کہ:۔يُقضى أَمْرُهُ فِي سِتّ۔(استفتاء اردو - روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 125 حاشیہ ) کہ اس کا معاملہ چھ میں ختم ہو جائے گا۔“