احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 174 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 174

لیمی پاکٹ بک 174 حصہ اول مسیح موعود علیہ السلام کو دونوں قسم کے نشانات دیئے گئے جن میں سے بارہ نشانات جو امور غیبیہ پر مشتمل ہیں ہم ذرا تفصیل سے لکھ رہے ہیں ویسے آپ کے ذریعہ صد با غیب کی اخبار دی گئی ہیں جو اپنے وقت پر پوری ہو کر خدا تعالیٰ کی ہستی اور آپ کی صداقت پر گواہ ہوئیں اور ہو رہی ہیں۔ان کے مطالعہ کے لئے حقیقۃ الوحی، تریاق القلوب اور نزول اسیح کی کتب بہت مفید ہیں۔پہلی پیشگوئی: لیکھرا۔رام ایک نہایت ہی گندہ دہن ،مفسد اور خدا اور اسکے رسول کا شدید دشمن آریہ پنڈت تھا جو آریہ سماج کا مذہبی لیڈر سمجھا جاتا تھا۔سرور انبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین و تحقیر کرنا اور حضور علیہ السلام کو گالیاں دینا اس کا اہم ترین مشغلہ تھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے کئی مرتبہ سمجھایا اور تنبیہ کی کہ وہ اسلام اور بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بدزبانی اور کتاب اللہ یعنی قرآن کریم کی توہین وتحقیر اور استہزاء سے باز آ جائے مگر اس نے آپ کی تنبیہات اور نصائح سے کچھ فائدہ نہ اٹھایا اور اپنی گندہ دینی اور اسلام دشمنی میں دن بدن بڑھتا چلا گیا۔آخر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک الہامی تنبیہ اور وارنگ کےطور پر اُسے مخاطب کر کے فرمایا : الا اے دشمن نادان و بے راہ بترس از تیغ بران محمد یعنی اے نادان اور گمراہ دشمن ! محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کاٹنے والی تلوار سے ڈر۔مگر اس نے اس وعید سے بھی کوئی فائدہ نہ اٹھایا اور بدستور بد زبانی اور اسلام