احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 153 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 153

153 حصہ اول تعلیمی پاکٹ بک جو رسول کریم صلعم کی پیروی کے نتیجے میں ملیں۔اُسے تشریعی اور مستقل نبی قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ ایسی نبوت تو لَم يَبْقَ کی ذیل میں آکر منقطع ہو گئی ہے۔اس حدیث کی ترکیب لَمُ يَبْقَ مِنَ الْمَالِ إِلَّا الدَّرَاهِمُ يَا لَمْ يَبْقَ مِنَ الطَّعَامِ إِلَّا الْحُجُزُ کی طرح ہے کہ مال میں سے دراہم کے سوا کچھ باقی نہیں رہایا کھانے میں سے روٹی کے سوا کچھ باقی نہیں رہا۔ظاہر ہے کہ دراہم اور روٹی مال اور طعام بھی ہیں اور مال اور طعام کا حصہ بھی۔اسی طرح الْمُبَشِّرَاتُ عَلى وَجْهِ الكَمَالِ ہوں تو نبوت بھی ہیں اور نبوت کا حصہ بھی مسیح موعود کو المُبَشِّرَاتُ کا حصہ علی وجہ الکمال ملنے سے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے نبی کا نام دیا جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ الْمُبَشِّرَاتُ ہی نبوت کی جزء ذاتی ہے۔شریعت کا لا نا نبوت کی جزء ذاتی نہیں بلکہ جزءِ عارض ہے اسی طرح بعض انبیاء کو نئی شریعت ملتی رہی اور بعض انبیاء پہلی شریعت کے تحت رہے اور قوم میں اُس شریعت کے ساتھ حکم تھے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: إِنَّا أَنْزَلْنَا التَّوْرِيةً فِيهَا هُدًى وَنُوْرٌ يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ الَّذِينَ أَسْلَمُوالِلَّذِيْنَ هَادُوا۔(المائدة : 45 ) ترجمه یعنی ہم نے توریت نازل کی جس میں ہدایت اور نور تھا اور اس : توریت کے ذریعہ کئی نبی جو خدا کے فرمانبردار تھے۔یہودیوں کے لئے بطور حکم کے کام کرتے تھے۔شیخ اکبر حضرت محی الدین ابن عربی تحریر فرماتے ہیں:۔عَلِمْنَا أَنَّ التَّشْرِيعَ فِي النُّبُوَّةِ أَمْرٌ عَارِضٌ بِكَوْنِ عِيسَى