احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 151 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 151

تعلیمی پاکٹ بک 151 حصہ اول الْمُقَفی کے وہی ہیں جو اکمال الا کمال جلد 6 صفحہ 143 پر یوں لکھتے ہیں:۔مَعْنَاهُ الْمُتَّبَعُ لِلنَّبِيِّينَ۔(اکمال) الاكمال شرح مسلم جلد 6 صفحه (143) ترجمه : معنی اس کے وہ شخص ہے کہ نبی جس کی پیروی کریں۔پس یہ حدیث تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں انبیاء کے آنے پر روشن دلیل ہے نہ کہ نبوت کے بکلی انقطاع پر۔تِلْكَ عَشَرَةٌ كَامِلَةٌ۔لَا نَبِيَّ بَعْدِی کے متعلق ایک سوال اگر کوئی یہ کہے کہ لا اس فقرہ میں نفی جنس کا ہے اور نبی کا لفظ عام ہے لہذا اس حدیث کی رو سے مطلق نبی کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آنے کی نفی ہو جاتی ہے تو پھر کیوں اس حدیث سے حضرت امام ملا علی القاری وغیرہ علماء کی طرف شارع نبی کی نفی مراد لی جائے۔الجواب: اس کا جواب یہ ہے کہ فقہ کے اصول کے مطابق بعض جگہ لفظ بظاہر اپنے مفہوم میں عام ہوتا ہے لیکن مراد اس سے مفہوم خاص لیا جاتا ہے اصطلاح اصولِ فقہ میں ایسے لفظ کو عام مخصوص بالبعض قرار دیتے ہیں۔البتہ ضروری ہوتا ہے کہ تخصیص کرنے والی کوئی نص موجود ہو۔چونکہ علماء متقین کے نزدیک مسیح موعود کا نبی اللہ کی حیثیت میں آنا اور ایک پہلو سے اُس کا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا امتی بھی ہونا احادیث نبویہ کی نصوص کی رو سے محقق اور مسلم امر ہے اس لئے یہ احادیث نبویہ لا نَبِيَّ بَعْدِی میں نبی کے عمومی مفہوم کی مخصص قرار دی جاتی ہیں اور مراد لَا نَبِيَّ بَعْدِی