احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 119
فلیمی پاکٹ بک 119 امت میں امکان نبوت حصہ اول از روئے حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت خاتم النبیین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔1 - أَبُو بَكْرِ أَفْضَلُ هَذِهِ الْأُمَّةِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبِيٍّ۔كنوز الحقائق في حديث خیر الخلائق صفحہ 4) :ترجمہ: ابوبکر اس اُمت میں سب سے افضل ہیں بجز اس کے کہ کوئی نبی امت میں پیدا ہو۔2- ابُو بَكْرٍ خَيْرُ النَّاسِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبِيٌّ الجامع الصغير للسیوطی علیہ الرحمۃ جلد 1 حرف الهمز ، صفحہ 11 - دار الكتب العلمیة بیروت لبنان) ترجمه: ابوبکر (آئندہ کے لئے) سب لوگوں سے بہتر ہیں سوائے اس کے کہ کوئی نبی پیدا ہو۔استدلال:۔يَكُونُ کا مصدر کون ہے جس کے معنی ہیں نیست سے ہست ہونا یا عدم سے وجود میں آنا حسب آیت۔إِنَّمَا أَمْرُةَ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ۔(يس: 83) ترجمه : خدا کا حکم تو ایسا ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اُسے کہتا ہے كُن ( ہوجا) تو وہ نیست سے ہست ہو جاتی ہے۔