احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 120
تعلیمی پاکٹ بک استدلال:۔120 حصہ اول إِلَّا أَنْ يَكُونَ نَبِيٌّ كا استثناء اس بات کی روشن دلیل ہے کہ اُمت میں نبی پیدا ہونے کا امکان تھا اگر امکان نہ ہوتا تو استثناء کرنے کی کوئی ضرورت ہی نہ تھی۔واضح رہے کہ اس حدیث میں گان تامہ ہے نہ کہ نا قصہ۔اسی لئے نَبِيٌّ کا لفظ استعمال ہوا ہے نہ کہ نَبِیاً۔گان تامہ ہونا آئندہ نبی کے امکان پر روشن دلیل ہے۔3 حدیث نبوی میں وارد ہے کہ موسیٰ علیہ السلام نے خواہش کی انہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا نبی بنا دیا جائے۔چنانچہ انہوں نے خدا کے حضور عرض کی۔اجْعَلْنِي نَبِيَّ تِلْكَ الْأُمَّةِ۔” مجھے اس امت کا نبی بنادیجئے“ خدا تعالیٰ نے جواب میں فرمایا:۔نَبِيُّهَا مِنْهَا کہ اس اُمت کا نبی اس اُمت میں سے ہی ہوگا۔پس اُمتِ محمدیہ میں نہ موسیٰ علیہ السلام بطور امتی نبی کے آسکتے ہیں نہ عیسی علیہ السلام بلکہ صرف امت میں سے ہی نبی ہونے کا امکان بیان کیا گیا ہے۔(تفصیل کے لئے دیکھئے کفایة اللبيب فى خصائص الجيب المعروف بالخصائص الكبرى مرتبه امام جلال الدین السیوطی بروایت حضرت انس بن مالک نیز المواهب اللدنيه للقسطلاني صفحه 425) اس حدیث کو مولوی اشرف علی تھانوی نے بھی نشر الطیب کے صفحہ 262 پر درج کیا ہے اور ترجمان السنة میں مولوی بدر عالم میرٹھی نے اسے درج کر کے اس کی توثیق کی ہے کتاب الرحمة المهداة میں بھی یہ حدیث آئی ہے۔(صفحہ 338)