احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 88
تعلیمی پاکٹ بک 8 88 حصہ اوّل ترجمه : میرا وجود میرے دادا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ہے عبد القادر کا وجود نہیں۔اس عبارت میں حضرت شیخ عبدالقادر علیہ الرحمۃ نے اپنا فنا فی الرسول ہونے کا مقام بیان کیا ہے گویا کہ فنافی الرسول کا مقام حاصل کرنے کی وجہ سے آپ کا وجود بروزی طور پر آنحضرت ﷺ کا وجود بن گیا نہ کہ اصالتاً۔چونکہ آنحضرت ﷺ کی وفات ثابت ہے اس لئے یہ امر استعارہ کے لئے قرینہ حالیہ ہے کہ حضرت شیخ عبدالقادر علیہ الرحمۃ نے اپنے آپ کو فنافی رسول ہونے کی وجہ سے بروزی طور پر استعارة محمد علی قرار دیا ہے۔مسیح موعود علیہ السلام کا بروزی نزول اس طرح چونکہ حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات نصوص قرآنیہ و حدیثیہ سے ثابت ہے اس لئے نزول ابن مریم کا مفہوم یہی ہو سکتا ہے کہ امت محمدیہ کا امام مہدی ہی عیسی علیہ السلام کا بروز ہو گا اور اسے حدیثوں میں عیسی علیہ السلام کا مشابہ اور مثیل ہونے کی وجہ سے ابن مریم اور عیسی بن مریم کا نام دیا گیا۔امام مہدی کیلئے ابن مریم کا نام بطور استعارہ مسند احمد بن حنبل اور ابن ماجہ کی ہر دو احادیث اس بات کی مؤید ہیں کہ عیسی بن مریم امت محمدیہ کے امام مہدی کا ہی صفاتی نام ہے جو اسے بطور استعارہ دیا امام فخر الدین رازی نے لکھا ہے:۔إِطْلَاقُ إِسْمِ الشَّيْءِ عَلَى مَايُشَابِهُهُ فِى أَكْثَرِ خَوَاصِهِ وَصِفَاتِهِ جَائِزٌ حَسَنٌ - تفسير كبير جلد 2صفحه 689)