احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 79 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 79

تعلیمی پاکٹ بک 79 الفاظ کواپنی غیر حق تسلیم کے مطابق کرنے کو بے جا کوشش کی ہے۔( پوری تفصیل کے لئے دیکھئے تفسیر احمدی مصنفہ سرسید احمد خان جلد 2 صفحہ 47،46) (5) مولانا ابوالکلام آزاد مرحوم حصہ اول آپ ڈاکٹر انعام اللہ خان سالاری ، بلوچستان کے ایک استفسار مرقومه 6/ اپریل 1956 ء کے جواب میں لکھتے ہیں: وفات مسیح کا ذکر خود قرآن مجید میں ہے مرزا صاحب کی تعریف اور بُرائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔( ملفوظات آزاد مرتبہ محمد اجمل خان صفحه 129 ، 130 مطبوعہ مکتبہ ماحول کراچی) (6) شاعر مشرق علامہ اقبال جہاں تک میں نے اس تحریک کی منشاء کو سمجھا ہے احمدیوں کا یہ اعتقاد کہ مسیح کی موت ایک عام فانی انسان کی موت تھی اور رجعت مسیح گویا ایسے شخص کی آمد ہے جو روحانی حیثیت سے اس کا مشابہ ہو، اس خیال سے یہ تحریک معقولی رنگ رکھتی ہے۔(خطبات مدراس) (7) علامہ محمد عنایت اللہ المشرقی بانی خاکسار تحریک آپ اپنی مشہور تصنیف تذکرہ میں تفصیل سے وفات مسیح علیہ السلام پر تاریخی شہادات پر بحث کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں اس میں یہ عبرت انگیز سبق موجود ہے کہ حضرت عیسی کی موت بھی اسی سنت اللہ کے مطابق واقع ہوئی تھی۔جس کی بابت قرآن نے کہا ہے۔فَلَن تَجِدَ لِسُنَّتِ اللهِ تَبْدِيلًا - (فاطر: 44) تذکرہ جلد اوّل حاشیہ دیباچہ صفحہ 16 ، 17 )