احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 469
ی علیمی پاکٹ بک 469 حصہ دوم ایسا مسیح نہیں آسکتا جو قرآن کے حلال و حرام کی پرواہ نہ کرے اعتراض نمبر 12 مرزا صاحب نے لکھا ہے کہ مسیح علیہ السلام اگر آجائیں تو وہ شراب پیئیں گے اور خنزیز کھائیں گے۔(دیکھو حقیقۃ الوحی صفحہ 29) الجواب :۔وہاں تو یہ لکھا ہے کہ:۔یہ بالکل غیر معقول بات ہے کہ جب لوگ نماز کیلئے مساجد کی طرف دوڑیں گے تو وہ کلیسا کی طرف بھاگے گا۔اور جب لوگ قرآن شریف پڑھیں گے تو وہ انجیل کھول بیٹھے گا۔اور جب لوگ عبادت کے وقت بیت اللہ کی طرف منہ کریں گے تو وہ بیت المقدس کی طرف متوجہ ہوگا اور شراب پیئے گا اور سور کا گوشت کھائے گا۔اور اسلام کے حلال وحرام کی کچھ پرواہ نہیں رکھے گا“۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ (31) یہ خیالات عیسائیوں کے ہیں نہ مسلمانوں کے۔اسی لئے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو غیر معقول قرار دیا ہے۔مگر تعجب ہے کہ مخالف اسے اعتراض کی صورت میں پیش کرتا ہے۔حالانکہ نہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مسلمات میں سے ہے اور نہ دوسرے مسلمانوں کے مسلمات میں سے۔اس قسم کے خیالات تو عیسائیوں کے ہیں۔چنانچہ اسی جگہ حاشیہ میں لکھا ہے:۔" حضرت عیسی کے دوبارہ آنے کا مسئلہ عیسائیوں نے محض اپنے فائدہ کے لئے گھڑا تھا۔کیونکہ ان کی پہلی آمد میں اُن کی خدائی کا کوئی نشان ظاہر نہ ہوا۔