احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 393
احمدی تعلیمی پاکٹ بک 393 حصہ دوم گورنمنٹ میں یہ مخبری کرتے تھے کہ یہ خطر ناک آدمی ہے یہ مہدی سوڈانی سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔اس لئے آپ کو بطور مدافعت اور ذب کے بھی زور دار الفاظ میں تعریف کی ضرورت پیش آئی۔مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے جو انگریزوں کی زور دار تعریف کی وجہ سے حکومت کے منظور نظر تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دلائل کے جواب میں عاجز آ کر آپ کے خلاف انگریزوں کے کان بھرنے شروع کئے اور آپ کو (معاذ اللہ ) دھوکہ باز ثابت کرنے کے لئے لکھا:۔اس کے دھو کے پر یہ دلیل ہے کہ دل سے وہ گورنمنٹ غیر مذہب کی جان مارنے اور اس کا مال کو ٹنے کو حلال و مباح جانتا ہے۔لہذا گورنمنٹ کو اس کا اعتبار کرنا مناسب نہیں اور اس سے پُر حذر رہنا ضروری ہے ورنہ اس مہدی قادیانی سے اس قدر نقصان پہنچنے کا احتمال ہے جو مہدی سوڈانی سے نہیں پہنچا۔(رسالہ اشاعة السنة جلد 6 نمبر 6 حاشیہ صفحہ 161 بابت 11-1310ھ مطابق 1893ء) مولوی محمد حسین بٹالوی نے اس قسم کی جھوٹی مخبری سے گورنمنٹ سے کئی مرتبعے زمین حاصل کی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے راستے میں کانٹے بچھانے کی کوشش کی۔اسی طرح ایک شخص منشی محمد عبد اللہ نے اپنی کتاب ”شہادتِ قرآنی“ مطبوعہ 1905 ء میں لکھا:۔”ایسے ہی دیگر آیات قرآنیہ اپنے چیلوں کو سنا سنا کر گورنمنٹ کے خلاف مستعد کرنا چاہتا ہے“۔واضح ہو کہ گورنمنٹ پہلے ہی آپ کو مہدویت کے دعویٰ کی وجہ سے