احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 394 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 394

ندی تعلیمی پاکٹ بک 394 حصہ دوم مشتبہ نظروں سے دیکھ رہی تھی اور اس نے خفیہ پولیس مقرر کر رکھی تھی جو آپ کی ہر نقل و حرکت کی گورنمنٹ کو اطلاع دیتی رہتی تھی اور جو مہمان آپ کے ہاں آتے تھے۔اُن کے متعلق بھی بہت پوچھ گچھ کی جاتی تھی۔اور اگر معز زین اور رؤسا میں سے کوئی احمدی ہو جاتا تھا تو انگریزی حکام اُسے اشارہ کہہ دیتے تھے کہ گورنمٹ تو اس سلسلہ کو مشتبہ نظروں سے دیکھتی ہے۔ایسی حالت میں ایسے لوگوں کی مخبری جلتی پر تیل کا کام کر سکتی تھی۔لہذا رد عمل کے طور پر اس کی تردید حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے از بس ضروری ہوگئی۔کیونکہ آپ سچے دل سے حکومت کے وفادار تھے۔لہذا اس پرا پیگنڈا کے بُرے اثر کو زائل کرنے کے لئے آپ کو بار بار اپنی کتابوں میں لکھنا پڑا کہ آپ اور آپ کی جماعت گورنمنٹ انگریزی کی کچی وفادار ہے۔مقصود آپ کا ان تحریروں سے صرف یہ تھا۔مخبروں کی جھوٹی مخبری کی وجہ سے گورنمنٹ کی طرف سے تبلیغ اسلام کے کام میں ، جس کا بیڑا آپ نے اٹھایا ہے، کوئی روک پیدا نہ ہو۔باوجود اس ذبّ اور تردید کے گورنمنٹ 1907 ء تک اس مخالفانہ پراپیگنڈا سے متاثر رہی۔حتی کہ سرا بٹس گورنر ہو کر آئے اور انہوں نے تمام حالات کا جائزہ لے کر اور حضور کی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد گورنمنٹ کو رپورٹ کی کہ اس جماعت کے ساتھ یہ سلوک نامناسب ہے یہ بڑی ناشکری کی بات ہے کہ جس شخص نے امن قائم کیا اور جو امن پسند جماعت قائم کر رہا ہے، اس پر پولیس چھوڑی گئی ہے۔یہ بڑی احسان فراموشی ہے اور میں اسے ہٹا کر چھوڑوں گا“۔(افضل 18 فروری 1959 صفحہ 6 کالم اول خطبہ حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ ) اس مخالفانہ اثر کو زائل کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے