احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 392
ندی علیمی پاکٹ بک 392 حصہ دوم اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق کیا ہے۔نور الحق حصہ اول۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 40-41) ( ج ) بیشک جیسا کہ خدا نے میرے پر ظاہر کیا۔صرف اسلام کو دنیا میں سچا مذہب سمجھتا ہوں۔لیکن اسلام کی سچی پابندی اسی میں دیکھتا ہوں کہ ایسی گورنمنٹ جو در حقیقت محسن اور مسلمانوں کے خون و مال کی محافظ ہے اس کی سچی اطاعت کی جائے۔میں گورنمنٹ سے ان باتوں کے ذریعہ سے کوئی انعام نہیں چاہتا۔میں اس سے درخواست نہیں کرتا کہ اس خیر خواہی کی پاداش میں میرا کوئی لڑکا کسی معز زعہدہ پر ہو جائے“۔(اشتہار 21 اکتوبر 1889 ء مندرجہ تبلیغ رسالت جلد 4 صفحہ 49) (د) ”میری طبیعت نے کبھی نہیں چاہا کہ ان متواتر خدمات کا اپنے حکام کے پاس ذکر بھی کروں۔کیونکہ میں نے کسی صلہ اور انعام کی خواہش سے نہیں بلکہ ایک حق بات کو ظاہر کرنا اپنا فرض سمجھا“۔تبلیغ رسالت جلد 7 صفحہ 10 مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه 709) (ھ) میں اس گورنمنٹ کی کوئی خوشامد نہیں کرتا۔جیسا کہ نادان لوگ خیال کرتے ہیں نہ اس سے کوئی صلہ چاہتا ہوں۔بلکہ میں انصاف اور ایمان کے رو سے اپنا فرض دیکھتا ہوں کہ اس گورنمنٹ کی شکر گزاری کروں۔تبلیغ رسالت جلد 10 صفحه 123 ) الفاظ میں تعریف کی وجہ اگر کوئی یہ کہے کہ بیشک جو کچھ آپ نے انگریزوں کی تعریف میں لکھا خلاف واقعہ نہ تھا۔لیکن بار بار تعریف کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ بعض لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف