احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 297 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 297

مد یتعلیمی پاکٹ بک ممنون فرما دیں۔297 حصہ دوم ”مرزا قادیانی کے متعلق میرے الہامات ذیل آپ شائع کر کے (1) مرزا 21 ساون سمت 1965 ( 4 /اگست 1908ء) کو مرض مہلک میں مبتلا ہوکر ہلاک ہو جائے گا۔(2) مرزا کے کنبہ میں سے ایک بڑی معرکۃ الآراء عورت مر جائے گی“۔(اہلحدیث 15 رمئی 1908ء) اس پیشگوئی میں ڈاکٹر عبدالحکیم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی موت کا دن معین کیا۔اور بتایا کہ آپ 4 راگست 1908ء کو وفات پائیں گے۔اس پیشگوئی میں عبدالحکیم کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے اب اللہ تعالیٰ کو حضور کی عمر بڑھانے کی ضرورت نہ رہی۔اس لئے اللہ تعالی نے 26 رمئی 1908 ء کو وفات دے کر عبدالحکیم کو اس پیشگوئی میں جھوٹا ثابت کر کے آپ کو اسکے شر سے محفوظ کر دیا۔جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات ہوگئی تو مولوی ثناء اللہ صاحب امرتسری نے لکھا:۔”ہم خدا لگتی کہنے سے رک نہیں سکتے کہ ڈاکٹر صاحب اگر اسی پر بس کرتے یعنی چودہ ماہ پیشگوئی کر کے مرزا کی موت کی تاریخ مقرر نہ کر دیتے جیسا کہ انہوں نے کیا۔چنانچہ 15 مئی 1908ء کے اہلحدیث میں اُن کے الہامات درج ہیں۔کہ 21 ساون یعنی 4 راگست کو مرزا مرے گا۔تو آج وہ اعتراض نہ ہوتا۔جو معزز ایڈیٹر ہے پیسہ اخبار نے 27 کے روزانہ پیسہ اخبار میں ڈاکٹر صاحب کے اس الہام پر چبھتا ہوا کیا ہے کہ 21 ساون کو“ کی بجائے 21 ساون’ تک ہوتا تو خوب ہوتا“۔(اہلحدیث 12 رجون 1908 ، صفحہ 7 کالم نمبر 1) تبصرہ میں حضور کا یہ تحریر فرمانا کہ میرا دشمن میرے سامنے اصحاب فیل کی