احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 291 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 291

احمد یتعلیمی پاکٹ بک 291 حصہ دوم موت سے میری سچائی کی گواہی دے گیا۔اس پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ پیشگوئی میں پہلے اور پیچھے کا کوئی ذکر نہیں۔وہاں صرف اس قدر ذکر ہے کہ جھوٹا پندرہ ماہ تک ہاویہ میں گرایا جائے گا۔( حرف محرمانہ از ڈاکٹر غلام جیلانی برق۔بار اول صفحہ 283 علمی پرنٹنگ پریس لاہور ) الجواب کرے“۔پندرہ ماہ تک ہاویہ میں گرایا جاوے گا بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کا مفہوم یہی ہو سکتا ہے کہ دونوں فریق میں سے جو جھوٹا ہے وہ پندرہ ماہ تک مرکر دوزخ میں پڑے گا۔کیونکہ ہاویہ کے معروف معنی دوزخ ہی ہیں۔چنانچہ حضرت اقدس کی اس پیشگوئی میں ساتھ ہی یہ الفاظ بھی موجود ہیں:۔اور جو شخص سچ پر ہے اور بچے خدا کو مانتا ہے۔اس کی اس سے عزت ظاہر ہوگی“۔تذکرہ صفحہ 192 مطبوعہ 2004ء) جس کے یہ معنی ہیں کہ سچا فریق میعاد پیشگوئی میں زندہ رہے گا اور وہ فریق ثانی سے پہلے نہیں مرے گا۔خود آگے چل کر حضرت اقدس تشریحی الفاظ میں فرماتے ہیں:۔میں اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ اگر یہ پیشگوئی جھوٹی نکلی۔یعنی وہ فریق جو خدا کے نزدیک جھوٹ پر ہے وہ آج کی تاریخ سے پندرہ ماہ میں بسزائے موت ہادیہ میں نہ پڑے تو میں ہر ایک سزا اُٹھانے کے لئے تیار ہوں“۔اس عبارت سے ظاہر ہے کہ دونوں میں سے جو جھوٹا ہے اُسے پندرہ ماہ تک بسزائے موت ہادیہ میں پڑنا چاہیے اور بچے کو اس عرصہ میں نہیں مرنا چاہیے۔جب عبد اللہ آتھم رجوع کر لینے کی وجہ سے پندرہ ماہ کے اندر نہ مرا۔کیونکہ۔