احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 282 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 282

ند یتعلیمی پاکٹ بک 282 حصہ دوم جبکہ ہم کہتے ہیں کہ ہمارے خدا کی ضرور یہ قدرت ظاہر ہوگی کہ اس قسم والے برس میں ہم نہیں مریں گے۔لیکن اگر آتھم صاحب نے جھوٹی قسم کھالی تو ضرور فوت ہوجائیں گے۔تو جائے انصاف ہے کہ آتھم صاحب کے خدا پر کیا حادثہ نازل ہوگا کہ وہ ان کو بچانہیں سکے گا اور نجی ہونے سے استعفیٰ دے دے گا۔غرض اب گریز کی کوئی وجہ نہیں۔یا تو مسیح کو قادر خدا کہنا چھوڑیں یا قسم کھا لیں۔ہاں اگر عام مجلس میں یہ اقرار کر لیں کہ ان کے مسیح ابن اللہ کو برس تک زندہ رکھنے کی تو قدرت نہیں مگر برس کے تیسرے حصہ یا تین دن تک البتہ قدرت ہے۔اور اس مدت تک اپنے پرستار کوزندہ رکھ سکتا ہے۔تو ہم اس اقرار کے بعد چار مہینہ یا تین دن ہی تسلیم کرلیں گے“۔(اشتہا ر انعامی دو ہزار روپیہ 20 ستمبر 1894 ء۔مندرجہ تبلیغ رسالت جلد سوم صفحہ 135 ، 136 - مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحه 414 بار دوم ) عبد اللہ آتھم انعامی رقم ڈبل کیا جانے پر بھی اس روحانی مقابلہ پر آمادہ نہ ہوا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تین ہزار روپے کا انعامی اشتہار دیا۔اور اس میں اس سوال کا کہ ایک سال کی میعاد کی کیا ضرورت ہے خدا ایک دن میں بھی جھوٹے کو مارسکتا ہے۔یہ جواب دیا:۔”ہاں بے شک خدائے قادر ذوالجلال ایک دن میں کیا بلکہ ایک طرفۃ العین میں مارسکتا ہے۔مگر جب اس نے الہامی تفہیم سے اپنا ارادہ ظاہر کر دیا۔تو اسکی پیروی کرنا لازم ہے۔کیونکہ وہ حاکم ہے۔۔۔کیا ان کا (عیسائیوں کا ) وہ مصنوعی خدا ایک سال تک آتھم صاحب کو بچا نہیں سکتا۔حالانکہ ان کی عمر بھی کچھ ایسی بڑی نہیں ہے بلکہ میری عمر سے صرف چند سال ہی زیادہ ہیں۔پھر اس مصنوعی خدا پر کونسی ناتوانی طاری ہو جائے گی کہ ایک