احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 283 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 283

ندی علیمی پاکٹ بک 283 حصہ دوم سال تک بھی ان کو بچا نہ سکے گا ایسے خدا پر نجات کا بھروسہ رکھنا بھی سخت خطرناک ہے جو ایک سال کی حفاظت سے بھی عاجز ہے۔کیا ہم نے عہد نہیں کیا کہ ہمارا خدا اس سال میں ضرور ہمیں مرنے سے بچائے گا۔اور آتھم صاحب کو اس جہان سے رخصت کر دے گا۔کیونکہ وہی قادر اور سچا خدا ہے جس سے بدنصیب عیسائی منکر ہیں اور اپنے جیسے انسان کو خدا بنا بیٹھے ہیں۔( انعامی اشتہار تین ہزار روپیہ 5 را کتوبر 1894ء۔مندرجہ تبلیغ رسالت جلد سوم صفحہ 144 ،145۔مجموعہ اشتہارات جلد اوّل صفحہ 420) اس اشتہار میں حضرت اقدس نے بطور چٹھی عبد اللہ آتھم صاحب کو لکھا:۔از طرف عبدالله الاحد احمد عافاہ اللہ وائید۔آتھم صاحب کو معلوم ہو کہ میں نے آپ کا وہ خط پڑھا جو آپ نے ”نور افشاں‘ 21 /ستمبر 1894ء کے صفحہ 10 میں چھپوایا ہے مگر افسوس کہ آپ اس خط میں دونوں ہاتھ سے کوشش کر رہے ہیں کہ حق ظاہر نہ ہو۔میں نے خدا تعالیٰ سے سچا اور پاک الہام پا کر یقینی اور قطعی طور پر جیسا کہ آفتاب نظر آجاتا ہے معلوم کر لیا ہے کہ آپ نے میعاد پیشگوئی کے اندر اسلامی عظمت اور صداقت کا سخت اثر اپنے دل پر ڈالا اور اسی بناء پر پیشگوئی کے وقوع کا ہم و غم کمال درجہ پر آپ کے دل پر غالب ہوا۔میں اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ بالکل صحیح ہے اور خدا تعالیٰ کے مکالمہ سے مجھ کو یہ اطلاع ملی ہے اور اس پاک ذات نے مجھے یہ اطلاع دی ہے کہ جو انسان کے دل کے تصورات کو جانتا اور اس کے پوشیدہ خیالات کو دیکھتا ہے اور اگر میں اس بیان میں حق پر نہیں تو خدا مجھ کو آپ سے پہلے موت دے۔پس اسی وجہ سے میں نے چاہا کہ آپ مجلس عام میں قسم غلیظ مؤکد