احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 212 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 212

تعلیمی پاکٹ بک 212 حصہ اول اپنا فرمانبردار پایا ہے اور میرے دل میں وہ محبت دیکھی ہے جس کا بھید تو نے دنیا سے پوشیدہ رکھا ہے تو مجھ سے محبت کی روح سے پیش آ اور ان اسرار کو تھوڑا سا ظاہر کر دے۔اس دعا کے بعد آپ کے ہاتھ پر کئی نشان ظاہر ہوئے اور خدا تعالیٰ نے آپ کو دنیا میں قبولیت بخشی اور آپ کی تباہی کی بجائے آپ کو ہر رنگ میں ترقی دے کر اپنی نصرت اور محبت کا ثبوت دے دیا۔اس میں سوچنے والوں کے لئے ایک بڑا نشان ہے۔دلیل دہم۔۔۔۔۔۔علمی مقابلہ:۔قرآن کریم میں مخالفین اسلام کو بالمقابل فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ كا چیلنج دیا گیا ہے کہ اس کی مثل ایک سورۃ بنا کر پیش کرو اور ساتھ ہی یہ پیشگوئی فرما دی اور ہدایت دی فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا وَلَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ۔(البقرة : 25) کہ اگر تم ایسا نہ کر سکو گے اور تم ہرگز ایسا نہیں کر سکو گے تو تم اس آگ سے بچاؤ کرو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں۔پھر خدا نے یہ سمجھایا کہ فَالمُ يَسْتَجِيبُوا لَكُمْ فَاعْلَمُوا أَنَّمَا انْزِلَ بِعِلْمِ الله ـ (هود:15 ) کہ اگر مخالفین تمہیں اس چیلنج کا جواب نہ دیں تو پھر جان لو کہ یہ قرآن خدا تعالیٰ کے علم سے اتارا گیا ہے۔مخالفین اسلام کا قرآن کی اس دعوت کے جواب میں عاجز رہ جانا اور صرف یہ اثر خالی کرنا لَو نَشَاءُ نَقُلْنَا مِثْلَ هَذَا إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ - (الانفال:32 ) ( کہ اگر ہم چاہتے تو اس کی مثل بنالا تے۔یہ قرآن تو پرانے لوگوں کی کہانیاں ہے۔) اس بات کی روشن دلیل ہے کہ قرآن خدا کا کلام ہے اور