احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 140 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 140

140 حصہ اوّل تعلیمی پاکٹ بک مَنْ يَطالِعُ التَّارِيخَ اكمال الاكمال جلد 7 صفحه 458مصری) ترجمہ : اس حدیث کی سچائی ظاہر ہو چکی ہے اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے آج تک نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والوں کو گنا جائے تو یہ تعداد پوری ہو چکی ہے اور جو شخص تاریخ کا مطالعہ کرے اسے جان لے گا۔نوٹ: اس کتاب کے مؤلف 828ھ میں فوت ہوئے۔2 خاتم النبیین کے معنی امام علی القاری نے یہ کئے ہیں کہ : امته۔۔الْمَعْنى أَنَّهُ لَا يَأْتِي نَبِيٌّ بَعْدَهُ يَنْسَخُ مِلَّتَهُ وَلَمْ يَكُنْ مِنْ موضوعاتِ كبير صفحه 59 مطبوعه مطبع مجتبائی دهلی) یعنی خاتم النبیین کے معنی یہ ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں ہو سکتا جو آپ کے دین کو منسوخ کرے اور آپ کی امت میں سے نہ ہو۔اور حدیث لا نَبِيَّ بَعْدِی کی تشریح میں لکھتے ہیں :۔وَرَدَلَا نَبِيَّ بَعْدِي مَعْنَاهُ عِنْدَ الْعُلَمَاءِ لَا يَحْدُثُ بَعْدَهُ نَبِيٌّ بِشَرُعٍ يَنْسَخُ شَرْعَهُ۔الاشاعة في اشراط الساعة صفحه 149۔دار الكتاب العلمية بيروت ) ترجمه: لا نَبِيَّ بَعْدِی کے معنی علماء کے نزدیک یہ ہیں کہ آئندہ کوئی ایسا نبی پیدا نہیں ہو گا جو ایسی شریعت کے ساتھ ہو جو آپ کی شریعت کو منسوخ کرے۔پس حدیث زیر بحث میں اُمت میں سے تمیں ایسے اشخاص کا ذکر ہے جو تشریعی اور مستقلہ نبوت کا دعوی کریں جس سے یہ لازم آئے کہ وہ امتی نہیں رہتے ایک پہلو سے امتی ہونے کا دعوی اس حدیث کے منافی نہیں اور مسیح موعود کا دعویٰ یہی تھا۔چنانچہ اسی مضمون کا ایک دوسری حدیث میں ایسی نبوت کے دعوئی کرنے