احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 139
فلیمی پاکٹ بک 139 حصہ اوّل انقطاع نبوت سے متعلقہ احادیث کی تشریح حدیث اول :۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إِنَّه سَيَكُونُ فِي أُمَّتِي ثَلَاثُونَ كَذَّابُونَ كُلُّهُمْ يَزْعُمُ أَنَّهُ نَبِيٌّ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي۔(صحیح بخاری) ترجمه : یقیناً عنقریب میری امت میں تمھیں کذاب ہوں گے ہر ایک ان میں سے نبی ہونے کا دعویٰ کرے گا اور میں خاتم النبین ہوں۔میرے مقابل کوئی نبی نہیں ہو سکتا۔تشریح: (1) اُمتِ محمدیہ کا مسیح موعود اس حدیث کا مصداق نہیں ہوسکتا کیونکہ اُسے خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَه نَبِيٌّ فرما کر نبی قرار دیا ہے۔پس یہ تمیں کذاب وہی ہو سکتے ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور مسیح موعود کے درمیانی زمانہ میں امت میں سے نبوت مستقلہ کا دعوی کریں اور ان تیں مدعیانِ نبوت کا ذبہ کی تعداد مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ تک پوری ہو چکی تھی۔چنانچہ شرح مسلم اکمال الاکمال میں لکھا ہے: هذَا الْحَدِيثُ ظَهَرَ صِدْقُهُ فَإِنَّهُ لَوْعُدَّ مَنْ تَنَبَّأَ مِنْ زَمَنِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْآنَ لَبَلَغَ هَذَا الْعَدَدَ وَيَعْرِفُ ذَالِكَ