احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 95 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 95

تعلیمی پاکٹ بک 95 حصہ اول کے متعلق جو پیشگوئیاں ہوں اُن کے کسی خاص معنی اور مفہوم پر اجماع نہیں ہوسکتا۔چنانچہ شیخ محب اللہ بن عبدالشکور اپنی کتاب مسلم الثبوت میں لکھتے ہیں:۔أَمَّا فِى الْمُسْتَقْبِلَاتِ كَاَشْرَاطِ السَّاعَةِ وَأُمُورِ الْآخِرَةِ فَلَا (اجُمَاعَ) عِنْدَ الْحَنْفِيَّةِ لِاَنَّ الْغَيْبَ لَا مَدْخَلَ فِيْهِ لِلِاجْتِهَادِ۔(مسلم الثبوت مع شرح صفحه 521 الاصل الثالث الاجماع) یعنی جو باتیں مستقبل سے تعلق رکھتی ہیں جیسے علامات قیامت ترجمه (جن میں نزول ابن مریم بھی شامل ہے۔ناقل ) اور امور آخرت ان میں حنفیوں کے نزدیک اجماع نہیں ہوسکتا۔کیونکہ امور غیبیہ میں اجتہاد اور رائے کو کوئی دخل نہیں ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے:۔ر مسیح موعود کا آسمان سے اترنا محض جھوٹا خیال ہے۔یاد رکھو کوئی آسمان سے نہیں اترے گا۔ہمارے سب مخالف جواب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی اُن میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر ان کی اولا د جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور ان میں سے بھی کوئی آدمی عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا۔اور پھر اولاد کی اولا د مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزر گیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا عیسی اب تک آسمان سے نہ اترا۔تب دانشمند یک دفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کا انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور بدظن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں