احمدیہ مسئلہ قومی اسمبلی میں — Page 5
قاعدہ نمبر ۲۰۷: خفیہ اجلاس کسی کمیٹی کے خفیہ اجلاس منعقد کئے جا سکتے ہیں اگر کمیٹی اس طرح فیصلہ کرے۔قاعدہ نمبر ۲۰۸ : شہادت قلمبند کرنے یا کاغذات، ریکار ڈ یا دستاویزات طلب کرنے کا اختیار (۴) کمیٹی کوکسی شخص کی حاضری کی تعمیل کرانے اور دستاویزات کو جبراً پیش کرانے کیلئے وہی اختیار حاصل ہوں گے جود یوانی عدالت کو مجموعہ ضابطہ دیوانی (ایکٹ نمبر 5 بابت (1908ء) کے تحت حاصل ہیں۔قاعدہ نمبر ۲۱۰: گواہوں کا بیان (۵) جب کسی گواہ کو شہادت کے لئے طلب کیا جائے تو کمیٹی کی کارروائی کا لفظ بلفظ ریکارڈ رکھا جائے گا۔(1) کمیٹی کے سامنے دی گئی شہادت کمیٹی کے تمام اراکین کوفراہم کی جاسکے گی۔قاعدہ نمبر ۲۷۴: کارروائی کی رپورٹ سپیکر کسی خفیہ اجلاس کی کارروائی کی ایک رپورٹ ایسے طریقے سے مرتب کر سکتا ہے جو وہ مناسب سمجھے لیکن کوئی دوسرا شخص کسی خفیہ اجلاس کی کسی کاروائی یا فیصلوں کا کوئی نوٹ یار ریکارڈ، خواہ جزوی یاکلی طور پر نہیں رکے گایا ایسی کاروائی کی کوئی رپورٹ جاری یا افشاء نہیں کرے گا یا کوئی ایسا بیان نہیں دے گا جس سے ایسی کارروائی مترشح ہو۔قاعدہ نمبر ۲۷۵: دیگر امور کے بارے میں طریق کار۔ان قواعد کے تابع کسی خفیہ اجلاس کے سلسلے میں تمام دیگر امور کا طریق کار ایسی ہدایت کے مطابق ہوگا جو اسپیکر جاری کرے گا۔قاعدہ نمبر ۲۷۶: اخفائے راز کی پابندی ختم کرنا جب یہ خیال کیا جائے کہ کسی خفیہ اجلاس کی کارروائی کے بارے میں اخفائے راز کی ضرورت باقی نہیں رہی تو اسپیکر کی رضامندی کے تابع، قائد ایوان یا اس بارے میں اس کی جانب سے مجاز کردہ کوئی رکن تحریک کر سکتا ہے کہ وہ آئندہ راز تصور نہ کی جائے۔(۲) ذیلی قاعدہ (۱) کے تحت کسی تحریک کے منظور کئے جانے پر سیکرٹری جنرل اس خفیہ اجلاس کی کارروائی کی رپورٹ مرتب کروائے گا اور جتنی جلدی ممکن العمل ہوا سے ایسی شکل میں اور ایسے طریقے سے شائع کرائے گا جس کی اسپیکر ہدایت دے۔قاعدہ نمبر ۷۷ ۲: کارروائی یا فیصلوں کا افشاء ماسوائے جیسا کہ قاعدہ 276 میں قرار دیا گیا ہے کسی شخص کی جانب سے کسی بھی طریقے سے کسی خفیہ اجلاس کی کاروائی یا فیصلہ کا افشاء اسمبلی کے استحقاق کی سنگین خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔قواعد کی اس صورت حال کے پیش نظر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی جانب سے قومی اسمبلی میں قادیانی مقدمہ یا پارلیمنٹ میں قادیانی شکست کے زیر عنوان کتاب کی اشاعت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔قانوناً یہ فرضی اور جعلی کارروائی متصور ہوگی اور اسے کسی حوالے کے طور پر ہر گز استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ہاں البتہ جیسا کہ ہم آگے چل کر واضح کریں گے کہ یہ کتاب ہر منصف مزاج محقق کے لئے اس بات کی نشاندہی ضرور کرتی رہے گی کہ مذہب کا لبادہ اوڑھے ہوئے ایک سیاسی تنظیم نے کس کس حربے سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔یہ کتاب جو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے شائع کی ہے ان کی عملی بددیانتی اور فریب اور جعلسازی کی ایک بدنما مثال کے طور پر تاریخ میں محفوظ رہے گی۔(۳) دوسری آئینی ترمیم سال ۱۹۷۴ء میں تاریخ کا ایک انوکھا واقع رونما ہوا یعنی پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایک آئینی ترمیم کے ذریعہ سے احمدیوں کو آئین اور قانون کی اغراض کے لئے غیر مسلم قرار دے دیا۔اس غرض کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔خصوصی کمیٹی کی تشکیل اور اس کے دائرہ کار کے بارے میں وزیر قانون نے مندرجہ ذیل تحریکات پیش کیں۔رولز آف بزنس کے قاعدہ نمبر ۲۰۵ کے تحت مندرجہ ذیل تحریک پیش کرنے کا نوٹس دیتا ہوں۔