اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 61
ازواج النبی 61 حضرت عائشہ فضائل ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ حضرت عائشہ کی رسول اللہ علیم سے شادی بھی ایک الٹی تقدیر تھی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ سے فرمایا کہ " شادی سے قبل ایک فرشتہ نے مسلسل تین راتیں تمہاری تصویر دکھا کر کہا یہ دنیا و آخرت میں تمہاری بیوی ہے " رسول الله لا عالم نے حضرت عائشہ سے فرمایا " عائشہ ! تمہارے ساتھ میری محبت رسی کی پختہ گرہ کی طرح ہے" رسول اللہ سلیم نے فرمایا " عائشہ کی فضیلت باقی بیویوں پر ایسی ہے جیسے خرید یعنی گوشت والے کھانے کو عام کھانے پر " نیز فرمایا " ازواج میں سے عائشہ کے بستر میں مجھے وحی ہو جاتی ہے۔" حضرت جبریل نے حضرت عائشہ کو رسول اللہ صلی علم کے ذریعہ سلام پہنچایا۔نبی کریم ملی یا تم نے ایک کشفی نظارہ میں حضرت عائشہ کو جنت میں دیکھا۔واقعہ افک میں جب حضرت عائشہ کی برکت کے بارہ میں سورہ نور کی آیات اتریں تو حضرت عائشہ نے فرمایا ” مجھ جیسی حقیر کو یہ گمان بھی نہ تھا کہ میری بریت کے لئے آسمان سے قرآنی وحی اترے گی جو قیامت تک پڑھی جائے گی۔“ رسول الله طی یتیم کی آخری بیماری میں آپ کی خواہش کے مطابق حضرت عائشہ کو نبی کریم کی خدمت اور تیمار داری کا خاص موقع ملا اور حضور علی کریم نے آپ کے سینے پر سر رکھے ہوئے جان دی۔نام و نسب حضرت عائشہ آنحضور کے یار غار اور وفا شعار ساتھی حضرت ابو بکر صدیق" کی صاحبزادی تھیں۔جنہیں