اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 3 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 3

ازواج النبی 3 اہل بیت سے مراد اور شان و مقام ارشادات حضرت باقی جماعت احمد یہ دربارہ اہل بیت سے مراد اور ان کی شان و مقام حضرت بانی جماعت احمدیہ مسیح موعود و مہدی موعود سے سوال ہوا کہ قرآنی آیت إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِرَكُمْ تَطْهِيرًا (الاحزاب :34) کس کی شان میں ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا:۔"اگر قرآن شریف کو دیکھا جاوے تو جہاں یہ آیت ہے وہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں ہی کا ذکر ہے۔سارے مفسر اس پر متفق ہیں کہ اللہ تعالی اُمہات المومنین کی صفت اس جگہ بیان فرماتا ہے دوسری جگہ فرمایا ہے۔الطَّيِّبَتُ لِلطَّيِّبِينَ (نور : 27) یہ آیت چاہتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والے طیبات ہوں۔ہاں اس میں صرف بیبیاں ہی شامل نہیں بلکہ آپ کے گھر کی رہنے والی ساری عورتیں شامل ہیں اور اس لیے اس میں بنت بھی داخل ہو سکتی ہے بلکہ ہے اور جب فاطمہ رضی اللہ عنہا داخل ہوئیں تو حسنین بھی داخل ہوئے۔پس اس سے زیادہ یہ آیت وسیع نہیں ہو سکتی جتنی وسیع ہو سکتی تھی۔ہم نے کر دی۔کیونکہ قرآن شریف ازواج کو مخاطب کرتا ہے اور بعض احادیث نے حضرت فاطمہ اور حسنین کو مطہرین میں داخل کیا ہے پس ہم نے دونو کو یکجا جمع کر لیا۔اسی طرح حضرت مسیح موعود نے فرمایا:۔اہل بیت جو ایک پاک گروہ اور بڑا عظیم الشان گھرانا تھا۔اس کے پاک کرنے کے واسطے بھی اللہ تعالی نے خود فرمایا إِنَّمَا يُرِيدُ اللهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا (الاحزاب :34) یعنی میں ہی ناپاکی اور نجاست کو دور کروں گا اور خود ہی ان کو پاک کیا تو بھلا اور کون ہے جو خود بخود پاک صاف ہونے کی توفیق رکھتا ہے" ( ملفوظات جلد سوم ص 250)