اہلِ بیتِ رسول ﷺ

by Other Authors

Page 4 of 356

اہلِ بیتِ رسول ﷺ — Page 4

ازواج النبی 4 اہل بیت سے مراد اور شان و مقام حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے منظوم فارسی کلام میں فرماتے ہیں :۔جان و دلم فدائے جمال محمد است خاکم نثار کوچه آلِ محمد است (در ثمین فارسی۔صفحہ 89) ترجمہ :۔میری جان اور دل محمد مصطفی میشیم کے جمال پر فدا ہیں اور میری خاک آل محمد کے کوچے پر قربان ہے۔نهالیست از باغ قدس و کمال ہمہ آلِ اُو، ہمچو گلہائے آل (در ثمین فارسی۔صفحہ 20) ترجمہ :۔وہ (حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ) پاکیزگی اور کمال کے باغ کا ایک درخت ہے اور اس کی سب آل گلاب کے پھولوں کی طرح (معظر) ہے۔۔حضرت مسیح موعود آنحضرت علی سلم اور آپ کی آل پر درود بھیجتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:۔اور اس کی آل پر درود جو نبوت کے درخت کی شاخیں اور نبی طی نیم کی قوت شامہ کے لیے ریحان کی طرح (معظر) ہیں " ( ترجمه از عربی نور الحق الجزء الثانی۔روحانی خزائن جلد 8 صفحہ 188)۔محبت اہل بیت کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود نے تحریر فرمایا۔افاضہ انوار الی میں محبت اہل بیت کو بھی نہایت عظیم دخل ہے اور جو شخص حضرت احدیت کے مقربین میں داخل ہوتا ہے وہ انہیں طیبین طاہرین کی وراثت پاتا ہے اور تمام علوم و معارف میں ان کا وارث ٹھہرتا ( براہین احمدیہ۔روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 598 حاشیہ در حاشیہ 3) اللهمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ *** ****: